آئی جی کے طور پر سنہ 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر پارس ناتھ کی تعیناتی ہوئی ہے اور ان کا دفتر گیا میں ہوگا۔
ریاست بہار کے ضلع گیا میں ڈی آئی جی کے عہدے کو ختم کرکے آئی جی کے عہدے کو ریاستی حکومت نے بحال کیا ہے۔

حکومت نے لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے نیز مجرمانہ سرگرمیوں پر شکنجہ کسنے اور پولیس کے کام کاج میں تبدیلی لانے کے لیے یہ فیصلہ لیا ہے۔
مگدھ زون کے پہلے آئی جی بنے پارس ناتھ نے جمعہ کی شام کو عہدے کاچارج لیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کی کہ پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے اور لاء اینڈ آرڈر کو مزید مستحکم کیا جائے گا نیز مجرمانہ سرگرمیوں پر روک لگے گے۔