پٹنہ، بہار : لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر و رکن پارلیمان چراغ پاسوان chirag paswan Lok Janshakti Party نے شہر کے رویندر بھون میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہار کا وزیر اعلیٰ بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے، میری دلچسپی اس بات میں ہے کہ بہار کے اقلیت، پچھڑا، قبائلی طبقہ پر جو ظلم و زیادتی ہوتی ہے اسے ختم کر سکوں، بہار حکومت کی پولس انتظامیہ اس وقت تماشائی بنی رہتی ہے جب غریب مجبور اور بے سہاروں پر ظلم و ستم ڈھائے جاتے ہیں۔ I do not want to be the Chief Minister of Bihar Chirag Paswan
انہوں نے کہا کہ آج بہار حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو رہی ہے. بہار میں جرائم پیشوں کا بول بالا ہے، یہاں جرائم کرنے والے باہر گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں، مگر پولس کچھ نہیں کر پاتی۔ چراغ پاسوان نے کہا کہ آج بہار میں جرائم کرنے والے اس قدر بے لگام ہیں کہ دن دہاڑے پبلک پیلس میں گولیاں چلاتے ہوئے نظر آتے ہیں اور نکل جاتے ہیں. یہ عظیم اتحاد حکومت میں جنتا راج نہیں بلکہ ڈبل جنگل راج ہے، پارٹی کوئی بھی ہو کرسی ایک ہی کی ہوتی ہے اور وہ نتیش کمار ہیں۔