پٹنہ میں سوموار کو ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر آر آر آئی کے عہدے پر تعینات اتُل لال نے اپنی اہلیہ کا بلیڈ سے قتل کرنے کے بعد خود بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
جانکاری کے مطابق اتل لال کی اہلیہ تُلیکا لال گزشتہ 6-5 دنوں سے کورونا متاثر تھیں۔ جب سے وہ کورونا متاثر ہوئی تھی اس وقت سے میاں بیوی کے درمیان اکثر نوک جھونک ہوتی رہتی تھی۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سوموار کو جھگڑے کی وجہ سے ہی اتل لال نے اس طرح کا قدم اٹھایا۔
پٹنہ کے پترکار نگر تھانہ حلقہ کے منا چکر علاقے کے پاورتی روڈ کے نزدیک موجود اوم ریسیڈنسی اپارٹمنٹ کے چوتھی منزل سے کود کر اتُل لال نے زندگی ختم کر لی۔ اتُل نے خودکشی کرنے سے پہلے اہلیہ کا قتل کسی اسلحہ یا بلیڈ سے کردیا تھا۔ اس پورے واردات کے چشم دید اتُل لال کے بچے ہیں۔ بچوں نے سوموار کی صبح امی ابو کے درمیان نوک جھوک ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔