پھوپھیرے بھائی سے ناجائز رشتہ کے شک میں شوہر نے بیوی کا قتل کیا۔
شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل ارریہ ضلع کے رام پور کودرکٹی کے لہنا گاؤں میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے اس کے ہی پھوپھیرے بھائی سے ناجائز رشتے کے شک میں قتل کر دیا۔
پولس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ہوئے قاتل شوہر کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔ اس واقعہ سے گاؤں اور قرب و جوار کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی ہے اور ہر جہار جانب یہ واقعہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
ارریہ نگر تھانہ حلقہ کے لہنا گاؤں کے باشندہ 42 برس کے جابن تتما کی عمر 42 برس ہے جن کی شادی رنکی دیوی سے ہوئی تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ چند دنوں قبل جابن تتما کو اپنے پھوپھیرے بھائی اور اپنی بیوی کے درمیان ناجائز رشتہ ہونے کا شک ہوا اور مشتعل شوہر نے اپنی بیوی کو پہلے ڈنڈے سے مارا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔
پولس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی اور مستعدی دکھاتے ہوئے شوہر کو گرفتار کر لیا اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ارریہ صدر ہسپتال بھیج دیا ہے۔
ایس ڈی پی او منوج کمار نے نگر تھانہ میں گرفتار شوہر کو میڈیا کے روبرو کرایا جہاں جابن تتما کا کہنا تھا کہ اضافی ازدوادی تعلقات کی وجہ سے اس نے بیوی کا قتل کر دیا۔