اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھے پورہ: یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف بھوک ہڑتال شروع

ریاست بہار سے منسلک ڈگری کالج میں اساتذہ ملازمین فیڈریشن بھوپیندر نارائن منڈل یونیورسٹی (بی این ایم یو) یونٹ نے آٹھ نکاتی مطالبات کے ساتھ یونیورسٹی میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

By

Published : Oct 22, 2019, 1:41 PM IST

یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف بھوک ہڑتال شروع

کالج کے اساتذہ ملازمین فیڈریشن کے رہنماؤں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے وابستہ ڈگری کالج کے اہلکاروں کے ساتھ یونیورسیٹی انتظامیہ سوتیلہ رویہ اپنا رہی ہے۔ مسئلہ کے حل کے لیے کئی بار وائس چانسلر اور متعلقہ عہدیداروں سے بات کی گئی لیکن آج تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوئے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف بھوک ہڑتال شروع
ایک ہفتہ قبل یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک میمورنڈم کے ذریعے انتباہ کیا گیا تھا کہ زیر التوا مطالبات 19 اکتوبر تک پورے کر دیئے جائیں اور اگر مطالبات پورے نہیں ہوئے تو یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر پر بھوک ہڑتال کیا جائے گا۔فیڈریشن قائدین نے کہا کہ ہماری مانگ ہے کہ پرنسپل کی خدمات کو مستقل بنایا جائے۔ یونیورسٹی میں زیر التواء سروس کی تکمیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ یونیورسٹی میں زیر التواء سروس کو مکمل کرکے یونیورسٹی کے ذریعہ تجویز کردہ عہدے پر خدمات انجام دینے والے اسسٹنٹ پرنسپل کے عہدے پر غور کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا جانا چاہئے اور سروس سیٹ اپ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کی جائے۔

مدھے پورہ: معذوروں کے مسائل کو حل کر نے لیے کیمپ

اس کے علاوہ پوسٹ ٹیچنگ عملے کی سروس مستقل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنا، زیر التواء گرانٹ کی تمام ادائیگیوں کے لیے ریاستی حکومت کو خط لکھنا، یونیورسٹی کام جیسے ٹیبلر ورک، امتحان کے نتائج اشاعت کے کام میں کالج کے اسسٹنٹ پرنسپل کو بھی لگایا جائے۔
اس موقع پر پروفیسر دیویندر پرساد یادو، پروفیسر لیلا کماری، پروفیسر کرن کماری، پروفیسر ارچنا کماری، پروفیسر رتناکر بھارتی، پروفیسر بجیندر مہتا، پروفیسر چندیشوری مہتا، پروفیسر سنجے کمار، پروفیسر گوپال پرساد یادو، چیت نارائن یادو، امیش یادو، رام کمار یادو، دنیش یادو، پروفیسر منوج بھٹنا گر، پروفیسر شیامل کمار سمیت دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details