اردو

urdu

اردو سیکھنے کا جنون

By

Published : Oct 18, 2019, 3:09 PM IST

ریاست بہار کے مکحمہ کابینہ سکریٹریٹ کے اردو ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے چلائے جارہے اردو تربیتی پروگرام کے تحت سینکڑوں غیر اردوداں سرکاری افسران نے اردو کی تعلیم حاصل کی۔

سیکڑوں لوگوں نے اردو سے استفادہ حاصل کیا


یہاں اردو کی تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں نے اردو سے وابستگی کے بعد اپنے اندر خاص تبدیلی محسوس کر رہے ہیں

سیکڑوں لوگوں نے اردو سے استفادہ حاصل کیا۔ویڈیو

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ اردو زبان صرف زبان ہی نہیں ہے بلکہ یہ زبان دو تہذیبوں اور دلوں کو جوڑنے والی زبان ہے۔

پٹنہ کے جے ڈی ویمنس کالج میں ہندی کی پروفیسر ارچنانہ تیواری اردو سیکھنے کے بعد وہ اپنی ہندی کو مکمل سمجھ رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اردو ایک دوسرے کو سمجھنے کا آپس میں جڑنے کا بہت اچھا ذریعہ ہے ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے زبان کی ضرورت پڑتی ہے اردو میں جتنے الفاظ ہیں ویسے ہندی میں نہیں ملتے۔

رمیش چندرہ ڈائریکٹریٹ آف پبلک ایجوکیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں ان کا ذوق افسانے اور کہانیاں لکھنا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ محسوس ہوا کہ مجھے اردو سیکھنی چاہیے اردو کے بغیرمیری ہندی اور پیاری نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے میں سمجھتا تھا کہ اردو عربوں افغانوں اور پاکستانیوں کی زبان ہے، لیکن یہاں آنے کے بعد پتہ چلا کہ اردو ہندی کی سگی بہن ہے جو ہماری موسی ہے۔


ارول ضلع کے پلس ٹو اسکول میں ہندی کی استاذ سنیتا نے بتایا کہ وہ اردو سیکھ کر اپنے آپ کو زبان کی حیثیت سے مکمل سمجھ رہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اب ان کے بچے تو بڑے ہوگئے ہیں بحیثیت سبجیکٹ وہ اردو نہیں پڑھ سکتے لیکن میں جتنا جانتی ہوں انہیں ضرور پڑھاؤں گی

محکمہ کابینہ سیکرٹریٹ اردو کے ڈائریکٹر امتیاز احمد کریمی نے بتایا کہ اس تربیتی کلاس میں اشتہار کے ذریعے سے بیک وقت چالیس لوگوں کا داخلہ لیتے ہیں

اس میں سرکاری افسران اور ملازمین جو اردو سیکھنے کے خواہشمند ہے انہیں جگہ دی جاتی ہے، اس کے ساتھ ہی جو کوی، افسانہ نگار، شاعر، وکلاں ہیں جو اردو زبان سے شوق رکھتے ہیں وہ اس میں حصہ لیتے ہیں اکثر ہمارے بیچ میں آئی ایس آفیسر ہوتے ہیں جو اردو سیکھنے کی خواہش مند ہوتے ہیں۔

اردو سیکھنے کی جذبے کو دیکھتے ہوئے ہم لوگوں نے تمام اضلاع میں بھی اس کو شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے گزشتہ تین برسوں سے یہ پروگرام چل رہا ہے اب تک 300 سے زائد لوگوں نے اردو سے استفادہ حاصل کیا ہے

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details