ریاست بہار کے مدھے پورہ ضلع میں ضلعی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں 'جل جیون ہریالی' مہم کی حمایت میں انسانی زنجیر بنائی گئی۔ اس انسانی زنجیر میں سرکاری ملازمین، جے ڈی یو اور بی جے پی کارکنان کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کے طلبا بھی شریک رہے۔
اس سلسلے میں ڈی ایم نویدیپ شکلا نے بتایا کہ قومی شراہراہ کی لمبائی 239 کلومیٹر ہے، جبکہ سب وے کی لمبائی 114 کلومیٹر ہے۔ مرکزی سڑک اور ہائی وے سمیت 353 کلومیٹر کے انسانی زنجیر میں، چھ لاکھ 67 ہزار پانچ سو 72 کی آبادی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنائی۔ اسی کے ساتھ ہی وارڈ سطح پر بنی زنجیر میں ایک لاکھ 72 ہزار پانچ سو 45 اور اسکول کے احاطے میں حصہ لینے والے پہلی جماعت سے چوتھی جماعت کے بچوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار تین سو ساٹھ تھی۔
دوسری جانب ضلع میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مناسب انتظامات کیے گئے تھے مجسٹریٹ کے ساتھ پولیس فورس کو جگہ جگہ تعینات کیا گیا تھا۔ صبح سے کرپوری چوک، پورنیا گولہ چوک، سبھاش چوک، کالج چوک، بس اسٹینڈ چوک، کلکٹریٹ اور بائی پاس پر متعدد مقامات پر پولیس فورس کی تعیناتی دیکھی گئی۔