اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hujjaj Karam Return بہار کے حاجیوں کے وطن واپسی کا سلسلہ مکمل

فریضہ حج کی ادائیگی بعد بہار کے حاجیوں کی وطن واپسی آج مکمل ہوگئی۔ آخری دن دو طیاروں سے حجاج واپس آئے جن کے استقبال کے لئے گیا ہوائی اڈے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ خود موجودتھے۔ پندرہ دنوں میں واپسی کا سلسلہ مکمل ہوا ہے۔

By

Published : Aug 1, 2023, 4:49 PM IST

بہار کے حاجیوں کے وطن واپسی کا سلسلہ مکمل
بہار کے حاجیوں کے وطن واپسی کا سلسلہ مکمل

بہار کے حاجیوں کے وطن واپسی کا سلسلہ مکمل

گیا:بہار کے حاجیوں کا آخری قافلہ آج گیا ہوائی اڈہ پر پہنچا ، حج آپریشن 2023 مکمل ہو چکا ہے۔ گیا ہوائی اڈہ پر آخری قافلہ کے استقبال کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ، لاء اینڈر آرڈر ڈی ایس پی خورشید احمد اور حج بھون کی جانب سے سی او راشد حسین اور دیگر عملہ موجود تھا۔

حاجیوں کا والہانہ خیر مقدم کرتے ہوئے ڈی ایم نے مبارک باد پیش کی۔ ان کے مقدس سفر کے تعلق سے تفصیل معلوم کی۔ڈی ایم نے کہاکہ یہاں حاجیوں کے لیے سارے انتظامات بہتر تھے ملکی سطح پر یہاں کے انتظامیہ کے انتظامات کی ستائش ہوتی ہے۔ اس بار کسی چیز میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ یہاں کے لوگوں کا انتظامیہ کو بھر پور تعاون حاصل ہوتا ہے۔ اس سے بڑا پروگرام بھی آسانی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے۔

ایئرپورٹ پر حاجیوں کی خدمت کے لیے بنائے گئے سبھی کیمپ میں تعینات سرکاری اسٹاف پہلے دن سے ہی مستعد اور متحرک رہے اور ساتھ پی رضاکاروں کی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ ان سبھی کی خدمات کا نتیجہ ہے کہ یہ آپریشن بڑی آسانی کے ساتھ انجام پایا ہے۔ ایئرپورٹ افسر اویناش سرین نے کہا کہ بہار حکومت اور ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے بہتر انتظامات کے گئے تھے ،15 دنوں میں واپسی کا سلسلہ مکمل ہوا ہے ، کل 22 طیاروں سے 3197 حاجیوں کی واپسی ہوئی ہے ۔ اس بار کئی طیاروں کی رات میں بھی لینڈنگ ہوئی تاہم رات میں بھی انتظامات اور سہولتیں اچھی رہیں اور بہتر ڈھنگ سے سبھی چیزیں انجام پائی ہیں،اے ٹی سی ،فائر اور ٹرمینل مینیجر کا بڑا تعاون رہا جو شب اور دن میں خدمت میں مصروف رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Lalu Yadav on Modi مودی الیکشن ہارنے کے بعد بیرون ملک بس جائیں گے، لالو کا طنز

انہوں نے کہا کہ اچھے انتظامات اور سہولتوں کو لے کر یہاں آنے والے حاجیوں نے خوب تعریف کی ہے۔ جس سے ہمیں بھی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اس بار کل 3212 حاجی گیا ہوائی اڈے سے حج کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اس میں بہار کے کل 9 حاجیوں کی موت ہوئی تھی ۔جس میں گیا ضلع کے چار حاجی تھے اور بقیہ کا تعلق پٹنہ سمیت دوسرے ضلع سے تھا ، جبکہ 6 وہ حاجی جو گیا ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے تھے ، وہ ملک کے دوسرے امبارکیشن پر لوٹے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details