اس اعلان سے بہت سے افراد اس فکر میں ڈوب گئے ہیں کہ جن کے گھر میں تعلیم یافتہ لوگ نہیں ہیں یا عید کی نماز کا طریقہ معلوم نہیں ہے وہ کیا کریں گے ان کے لیے اسلام میں کیا احکامات ہیں۔
موجودہ صورتحال میں عید کی نماز کیسے ادا کریں - چاشت کی نماز ادا کریں ؎
لاک ڈاؤن کی وجہ سے علماء کرام اور ملی تنظیموں نے عید کی نماز گھروں پر ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
موجودہ صورتحال میں عید کی نماز کیسے ادا کریں
اسی سلسلہ میں نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے ریاست بہار کے شہر بھاگلپور کے عالم اور مجاہد پور جامع مسجد کے امام مولانا محمد اسلم قاسمی سے بات چیت کی اور مسئلہ کی رو سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ موجودہ صورتحال میں عید کی نماز کا کیا حکم ہے۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو عید کی نماز کا طریقہ معلوم نہیں ہے تو وہ چاشت کی نماز ادا کر سکتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے معانقہ اور مصافحہ نہ کرنے کی بھی صلاح دی۔