ریاست بہار کے ضلع گیا میں مگدھ کمشنری کا سب سے بڑا ہسپتال بدنظمی اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔
یہاں متعددمسائل ہیں تاہم حکومت اسے دور نہیں کررہی ہے۔
ہسپتال بد نظمی: کانگریسی وفد کی میڈیکل سپرٹنڈنٹ سے ملاقات مگدھ کمشنری کاسب سے بڑاہسپتال انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال حکومت کی عدم توجہی کاشکار ہے،
اسی طرح کم وبیش شہر کے سبھی ہسپتالوں کا یہی حال ہے۔
ہسپتالوں کے مسائل کولیکر ضلع کانگریس نے ایک مہم چلائی ہے ، اس کے تحت کانگریسی رہنماؤں کا وفد انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال پہنچا اور میڈیکل سپرٹنڈنٹ سے ملکر گیارہ نکاتی مطالبات کی کاپی سونپی ہے۔
وفد کی قیادت مگدھ کمشنری کانگریس کے انچارج پروفیسر وجے کمار میٹھو کررہے تھے۔
وفد نے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کو ایمس کادرجہ دینے کا بھی مطالبہ مرکزی حکومت سے کیا ہے۔
پروفیسر وجے کمار میٹھو نے کہا کہ شہر اور مگدھ کمشنری کے سبھی پانچوں اضلاع میں واقع ہسپتالوں کی حالت بد تر ہے۔
صفائی کے نظام سے لیکر پینے کے پانی تک کاانتظام نہیں ہے۔
سپرٹنڈنٹ کے توسط سے محکمہ صحت کے وزیر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ این ایم سی ایچ میں ٹراما سینٹر فوری شروع کریں۔
سبھی محکمہ میں پی جی کی تعلیم کانظام کرنا آوٹ ڈور مریضوں کو بہتر سہولت دستیاب کرانا، ہسپتال کے آس پاس مریضوں کے رشتہ داروں کوٹھہرنے کے لئے دھرم شالہ بنوانا، چوبیس گھنٹے پوسٹ مارٹم کاانتظام ہونا اور مگدھ میڈیکل کی زمین کوتجاوزات سے آزاد کرانے کامطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بدتر حالت کو لے کر دھرنا بھی دیا جائے گا۔