اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا پتلا نذرآتش - بی جے پی کے مرکزی وزیر امیت شاہ

بہار کے ضلع دربھنگہ میں کانگریس کارکنان نے دیر شام کو دربھنگہ کے لہریا سرائے ٹاور چوک پر بی جے پی کے مرکزی وزیر امیت شاہ کا پتلا نذر آتش کیا۔

امیت شاہ کا پتلا نذرآتش

By

Published : Nov 21, 2019, 12:01 AM IST

یہاں کانگریس کارکنان نے گاندھی خاندان کے افراد کی سیکورٹی میں تخفیف کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ اور ان کی پارٹی کے خلاف نارے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

امیت شاہ کا پتلا نذرآتش

اس دوران کانگریس کے یوتھ رہنما رتیکانت جھا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بی جے پی اور امیت شاہ نے بدلے کی سیاست کی ہے اور راہل گاندھی، سونیا گاندھی کی ایس پی جی سیکورٹی کو ہٹا دیا ہے۔

رتیکانت کا مزید کہنا ہے کہ آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی سیکورٹی بھی اسی طرح سے ہٹائی گئی تھی اور ٹھیک اس کے دو دن بعد ان پر حملہ ہوا تھا اور ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

رتیکانت نے بی جے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'ٹھیک اسی طرح ایک سازش کے تحت گاندھی خاندان کے افراد کی ایس پی جی سیکورٹی ہٹائی گئی ہے، وہیں بی جے پی نے بدلے کی سیاست کے تحت سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو جیل میں قید کیا ہے یہ سب ایک بڑی سازش کا نتیجہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details