مظفر پور: ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھیل کے میدان ویران پڑے ہوئے ہیں ۔ وہیں اس دوران کئی بین الاقوامی اور قومی کھیل بھی کورونا جیسی وبا سے متاثر ہے۔ ایسی صورتحال میں ملک میں پہلی بار آن لائن قومی چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
جانکاری کے مطابق ایشیائی گیم اور یوتھ اولمپک میں شامل کھیل ووشو کی آن لائن مقابلہ ہو رہی ہے، بہار ووشو یونین کے جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پہلی بار کوئی مقابلہ آن لائن کرایا جا رہا ہے ۔
جمعہ کے روز سے شروع ہوئے اس قومی مقابلے میں ملک بھر سے 700 سے زائد کھلاڑی حصہ لئے ہیں۔ اس دوران بہار کے مظفر پور سمیت متعدد اضلاع کے کل 10 کھلاڑی حصہ لئے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے درمیان پوری دنیا میں یہ ایک اپنی نوعیت کی ایک انوکھی چیمپین شپ ہے ، جس میں کھلاڑیوں کا کھیل ان کی کارکردگی کا اندازہ اور ججوں کا فیصلہ سب آن لائن ہوگا۔
اس گیم کا انعقاد مرکزی وزارت کھیل اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میں ووشو ایسوسی ایشن آف انڈیا نے کیا۔ 15 مئی سے 18 مئی تک جاری رہنے والی اس چیمپین شپ میں بہار کے کھلاڑی بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کھلاڑی انفارمیشن ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس چیمپین شپ کے انعقاد میں زوم نامی ایپ کے ذریعے مارشل آرٹس ووشو گیم میں حصہ لے رہے ہیں۔ اپنے گھر کے صحن یا چھت سے مقابلے میں حصہ لینا ہے۔