سنہ 1840 میں سید بابو رضا حسین نے اس امام باڑے کی بنیاد رکھی تھی اور اب اس امام باڑے کے 179 برس مکمل ہوچکے ہیں لیکن آج بھی اس امام باڑے کی خوبصورتی برقرار ہے۔
محرم کے ایام میں شیعہ برادری اس امام باڑے میں ماتم، نوحہ خوانی اور دیگر مجالس کا اہتمام کرتے ہیں۔ اور حضرت امام حسینؓ کی شہادت کو یاد کیا جاتا ہے۔
بھاگلپور کا تاریخی امام باڑہ مشرقی بہار کے ضلع بھاگلپور کے اسانندپور میں واقع اس تاریخی امام باڑہ کی ایک انوکھی تاریخ ہے۔ محرم کے پورے ماہ یہاں مرد و خواتین کی مجلس ہوتی ہے اور کربلا کے واقعات بیان کیے جاتے ہیں۔
محرم کی دسویں تاریخ کو ایک گھوڑا سجایا جاتا ہے اور اس کی زیارت کرائی جاتی ہے جسے ذوالجناح کہا جاتا ہے۔