اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوستانی عوامی مورچہ کے ترجمان کو جان سے مارنے کی دھمکی - بہار کی خبریں

ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) کے ریاستی ترجمان دانش رضوان نے جنرل جی ڈی بخشی کے خلاف مقدمہ کرکے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستانی عوامی مورچہ کے ترجمان کو جان سے مارنے کی دھمکی
ہندوستانی عوامی مورچہ کے ترجمان کو جان سے مارنے کی دھمکی

By

Published : Jul 7, 2020, 8:48 PM IST

سبکدوش میجر جنرل گنگا دیپ بخشی کے خلاف پٹنہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی عوام مورچہ کے ترجمان دانش رضوان کو ایک ٹی وی ڈیبیٹ کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

ہندوستانی عوامی مورچہ کے ترجمان دانش رضوان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹی وی ڈیبیٹ کے دوران سبکدوش میجر جنرل گنگا دیپ بخشی نے ان کے خلاف بدکلامی کرتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ہندوستانی عوامی مورچہ کے ترجمان کو جان سے مارنے کی دھمکی

دانش نے بتایا کہ اس پروگرام میں یہ بار بار کہہ رہے تھے کہ بھارت چین پر حملہ کرنے جارہا ہے۔ جب ہم نے ان سے پوچھا کہ کب حملہ کرے گا۔جب ملک کے وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو یہ پتا نہیں ہے۔ اور آپ کہہ رہے ہیں کہ بھارت چین پر حملہ کرنے جا رہا ہے۔ اسی بات پر وہ بھڑک اٹھے اور مجھ سے بدکلامی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

دانش نے بتایا کہ میں نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے بہار لایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details