اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو زبان کے فروغ کے لیے ہم لڑیں گے: ہندوستانی عوام مورچہ

بہار میں این ڈی اے کی حلیف جماعت ہندوستانی عوامی مورچہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان کی بقا کے لیے سامنے آگئی ہے۔

اردو زبان کی فروغ کے لیے ہم لڑیں گے: ہندوستانی عوام مورچہ
اردو زبان کی فروغ کے لیے ہم لڑیں گے: ہندوستانی عوام مورچہ

By

Published : Dec 1, 2020, 1:59 PM IST

ہندوستانی عوام مورچہ کے ترجمان وجئے یادو نے کہا ہے کہ اردو ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے اور یہ گنگا جمنی تہذیب کی مثال ہے۔

اردو زبان کی فروغ کے لیے ہم لڑیں گے: ہندوستانی عوام مورچہ

وجئے یادو نے کہا کہ ریاست سے اردو کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے، ہمارے منشور میں بھی اردو کے فروغ اور اسکولوں میں اردو اساتذہ کی بحالی شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بھی کہا ہے کہ ریاست کے تمام اسکولز میں ایک اردو کے استاد کی بحالی کی جائے گی۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'جن لوگوں نے اردو پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی ہے ان پر کارروائی کی جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details