کیمور ضلع میں چین پور کے ہاٹا اور درگاؤتی کے ساؤتھ اور بھگوان پور میں چھٹ پوجا کی پوری کمان مسلم طبقہ کے لوگوں نے سنبھال رکھی تھی۔ یہاں تک کے چھٹ کے دن گھاٹوں سے آمد و رفت کے دوران کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو، اس کے لیے خود راستوں کی صاف صفائی سے لے گھاٹوں کی صفائی مسلمانوں نے کرکے قومی یہکجہتی کی بہترین مثال پیش کی۔
چھٹ کے موقع پر ہندو مسلم ایکتا کی مثال - بہار خبریں
ریاست بہار کے کیمور ضلع میں چھٹ پوجا کے موقع پر متعدد مقامات پر ہندو مسلم ایکتا کی بہترین مثال دیکھنے کو ملی۔
بہار میں چھٹھ کا تہوار
مکھیا مقصود علی نے بتایا کی ہندو۔ مسلم ایکتا کا اٹوٹ بندھن والا ہمارا ملک ہے۔ شرپسند عناصر امن امان میں خلل ڈالیں لیکن ہم انکے ہر برے ارادے کو ایسے ہی ہر تہوار کے موقع پر دونوں طبقہ کے لوگ شریک ہو کر ناکامیاب بناتے رہیں گے۔