نتیش کمار نے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی - پلس پولیو مہم
وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاست کے تمام اعلیٰ افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ 'کورونا متاثرہ اضلاع میں تحفظ کے لیے پلس پولیو مہم کے طرز پر چلائے جارہے گھر گھر اسکریننگ کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
اس جائزہ اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری اور دوسرے اعلی افسران موجود تھے۔ اس دوران چیف سیکریٹری دیپک کمار نے 'پلس پولیو مہم' کی طرز پر گھر گھر ہورہے اسکریننگ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
وزیراعلی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 'گھر گھر چلائی جارہی اسکریننگ کا دائرہ بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 'سروے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندی کرنے کی وجہ سے کرونا انفیکشن سے محفوظ رہنے میں کافی مدد ملی ہے۔ ساتھ ہی لوگ دوسری بیماریوں سے بھی محفوظ ہو رہے ہیں۔
افسران نے وزیراعلی کو اطلاع دی کہ 'پلس پولیو مہم کی طرز پر متاثرہ اضلاع میں کرونا کی شناخت کے لیے گھر گھر اسکریننگ ہو رہی ہے۔ اب تک 36 لاکھ 14 ہزار گھروں کا سروے کیا جاچکا ہے۔ ان میں صرف 1386 لوگوں میں سردی کھانسی اور بخار کے عام علامات ملے ہیں۔
وزیراعلی نے لوگوں سے اپیل کی کہ 'وہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں سے ہوشیار رہے ایسے لوگوں پر بہار پولیس، سوشل میڈیا نگرانی سیل کی نظر ہے۔ جو لوگ افواہ پھیلا رہے ہیں ان لوگوں پر کاروائی ہو رہی ہے۔
وزیراعلی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 'ریاست کے اندر چل رہے آفات راحت مراکز میں یومیہ مزدور، ٹھیلا وینڈر، رکشا چلانے والے اور دوسرے ضرورتمندوں کو معیاری کھانا کے ساتھ ساتھ سیلاب راحت کیمپوں جیسی سہولت مہیا کرائی جائے۔ اس کے علاوہ برتن، کپڑا، دودھ اور تمام سہولت انہیں دی جائے جس کی انہیں ضرورت ہے۔