اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے سبب اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان پر

وزیراعظم نریندر مودی کے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے ہی شہر میں افراتفری کا ماحول قائم ہو گیا تھا، افراتفری کا یہ عالم رہا کہ بہار کے ارریہ شہر میں لاک ڈاؤن کے ڈر سے لوگ کثیر مقدار میں سامانوں کی خریداری کرنے لگے۔

خوردنی کی قیمتیں آسمان پر
خوردنی کی قیمتیں آسمان پر

By

Published : Mar 28, 2020, 7:20 PM IST

Updated : Mar 28, 2020, 11:15 PM IST

ارریہ شہر کے چاندنی چوک، وکاس مارکیٹ، سبزی منڈی، بس اسٹینڈ، زیرو مائل ، باپو مارکیٹ، اسلام نگر وغیرہ جگہوں پر سبزی، پھل، دوائی سمیت دیگر ضروریات کی چیزوں کی خریداری کے لیے لوگ امڈ پڑے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے بھی ہر چیز کی قیمت دوگنی کر دی۔

اس وقت جو سبزی مارکیٹ میں مل رہی ہے وہ اس طرح ہیں تیس روپے فروخت ہونے والا آلو پچاس روپے کلو، پچاس روپے فروخت ہونے والا پرول سو روپے کلو، دس روپے فروخت ہونے والا گوبھی پچاس روپے، اسی طریقے سے چالیس روپے فروخت ہونے والا بھنڈی ڈیڑھ سو روپے کلو، مولی پچاس روپے کلو، کھیرا ساٹھ روپے، بینگن پچاس روپے وغیرہ فروخت ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس اور 21 دنوں تک ملک کے بند ہونے کے خوف سے میڈیکل دکان اور اے ٹی ایم میں بھی زبردست بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

ادھر ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے ضلع انتظامیہ کے لیے یہ معاملہ درد سر بن گیا ہے، حالانکہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کالا بازاری پر روک لگانے کے لیے خوردونوش تاجروں کے ساتھ کئی میٹنگیں کی اور سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے بھی کہا کہ سامان فروخت کے جو لسٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں اسی کے مطابق سامان فروخت کریں ورنہ عوامی شکایت ملنے پر دکانداروں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ساتھ ہی ایسے کالابازاری کرنے والے دکانداروں کے خلاف چھاپہ ماری کر کارروائی کی جائے گی، اشیائے خوردنی کی آسمان چھوتی قیمتوں کی وجہ سے اکثر یومیہ مزدوروں کے سامنے پریشانیاں پیدا ہو گئی ہیں وہیں سامانوں کی قیمت دوگنی ہونے سے بھی ان کے سامنے کھانے پینے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔

لاک ڈاؤن ہونے سے شہر میں مکمل طور پر بند کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بند کی وجہ سے مزدور، رکشہ والے، آٹو ڈرائیوروں کے سامنے بھی پریشانیاں مزید پیدا ہو گئی ہیں۔

Last Updated : Mar 28, 2020, 11:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details