اردو

urdu

پرائمری سکولز میں اساتذہ کی بحالی پر روک

By

Published : Jul 1, 2020, 8:54 PM IST

بہار کے پرائمری سکولز میں اساتذہ کی بحالی پر پٹنہ ہائی کورٹ نے روک لگاکر ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

پرائمری سکولز میں اساتذہ کی بحالی پر روک
پرائمری سکولز میں اساتذہ کی بحالی پر روک

ریاست بہار میں 94 ہزار اساتذہ کی بحالی کی کارروائی چل رہی ہے، جس پر عدالت نے ریاستی حکومت کے ذریعہ اشتہار کی جانے والی تقرریوں کے ضابطے میں تبدیلی کرنے کے متعلق حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

پٹنہ ہائی کورٹ نے پرائمری سکولز میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کی بحالی کے متعلق سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اس پر پابندی عائد کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

نیرج کمار اور دوسرے افراد کے ذریعہ دائر کی گئی عرضی پر جسٹس انیل کمار اپادھیائے نے معاملے پر سماعت کی۔

عرضی گزار کے وکیل دینو کمار نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے 15 جون سنہ 2020 کو ایک حکم نامہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ دسمبر سنہ 2019 میں سی ٹی ای ٹی میں کامیاب امیدوار پرائمری سکول کے اساتذہ بحالی کے امتحان میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔

وکیل دینو کمار نے بتایا کہ اس کے امتحان کے ذریعہ پوری ریاست میں تقریباً 94 ہزار اساتذہ کی بحالی کی کارروائی چل رہی ہے۔

جسٹس انیل کمار اپادھیائے نے ریاستی حکومت سے اشتہارات شائع کرنے کے بعد ضابطہ میں تبدیلی کرنے کے متعلق جواب طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس معاملے میں اگلی سماعت چار ستمبر کو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ریاست کے پرائمری سکولز میں اساتذہ کے کئی عہدے خالی ہیں، جس کی وجہ سے ریاستی حکومت نے بڑے پیمانے پر بحالی کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details