اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mirza Ghalib College Gaya: ہائیکورٹ نے مرزا غالب کالج کے دو اسسٹنٹ پروفیسرز کو ڈیوٹی سے روک دیا - Hearing in High Court on Mirza Ghalib College

گیا کے مرزا غالب کالج کے سکریٹری اور دو اسسٹنٹ پروفیسر کے کام کاج پر ہائی کورٹ نے روک لگا دیا ہے کورٹ نے اسسٹنٹ پروفیسر کی بحالی میں بدعنوانی اور شفافیت نہیں ہونے کے معاملے پر شنوائی کے دوران یہ ہدایت دی۔ Hearing in High Court on Mirza Ghalib College

ہائیکورٹ نے مرزا غالب کالج کے دو اسسٹنٹ پروفیسرز کو ڈیوٹی سے روک دیا
ہائیکورٹ نے مرزا غالب کالج کے دو اسسٹنٹ پروفیسرز کو ڈیوٹی سے روک دیا

By

Published : Jul 13, 2022, 9:02 PM IST

بہار کے شہر گیا میں واقع معروف اقلیتی 'ادارہ مرزا غالب کالج' کے سیکریٹری اور دو اسسٹنٹ پروفیسر کے کام کاج پر ہائی کورٹ نے روک لگا دیا ہے، کورٹ نے اسسٹنٹ پروفیسر کی بحالی میں بدعنوانی اور شفافیت نہیں ہونے کے معاملے پر شنوائی کے دوران یہ ہدایت دی اور 28 تاریخ تک کالج کے سکریٹری، پرنسپل اور بحال دو اسسٹنٹ پروفیسر کو اپنا موقف بطور حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Hearing in High Court on Mirza Ghalib College

اس حوالے سے پرنسپل پروفیسر سرفراز خان نے بتایا کہ گزشتہ سال 2021 میں مرزا غالب کالج کے مختلف شعبوں میں کل 20 اسسٹنٹ پروفیسر کی بحالی ہوئی تھی جس کے بعد بحالی کے عمل پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی عارضی طور پر بحال پروفیسر رینا کماری نے بحالی کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کیا تھا۔

کورٹ نے بحالی کے معاملے پر کیمسٹری اور فارسی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر جن کی بحالی ہوئی تھی انہیں ڈیوٹی سے روک دیا ساتھ ہی سکریٹری شبیع عارفین شمسی کو بھی ڈیوٹی سے Restrained کردیا ہے۔

ویڈیو

واضح رہے کہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد کالج میں نئے سکریٹری کے انتخاب کو لیکر گہماگہمی جاری ہے اور کہا جارہا ہے کہ کورٹ نے جب سکریٹری کو کام کرنے سے روک دیا ہے تو پھر کالج کا نظام کس طرح سے چلے گا؟ لہذا گورننگ باڈی کے اراکین فیصلہ لیں اور نئے سکریٹری کا انتخاب کریں۔Hearing in High Court on Mirza Ghalib College

مزید پڑھیں:

اس حوالے سے پرنسپل پروفیسر سرفراز احمد خان مزید بتاتے ہیں کہ اس مسئلے کو لیکر گورننگ باڈی کی میٹنگ صدر نے طلب کی ہے کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں آگے تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ لیا جائے گا البتہ پرنسپل سرفراز خان سے پوچھے جانے پر کہ " کورٹ کی ہدایت کے بعد کیا نئے سکریٹری کا انتخاب ہوگا" اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں ٹال مٹول کردیا اور کہا کہ کمیٹی فیصلہ کرنے کے اہل ہے اکثریت کے ساتھ جو فیصلہ ہوگا؟ اس پر عمل ہوگا۔

وہیں موجودہ سکریٹری شبیع عارفین شمسی کے مطابق کورٹ نے ورک سے روکا ہے آگے سکریٹری کون ہوگا؟ کس طرح سے کام ہونگے اس پر وضاحتیں نہیں کی گئی ہے لہذا کمیٹی کو تمام پہلوؤں پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details