اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کے کام کرنے پر ہائی کورٹ نے روک لگائی - ban

پٹنہ ہائی کورٹ نے عدالت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کو کام کرنے پر فی الحال روک لگا دی ہے۔

پٹنا ہائی کورٹ

By

Published : Sep 5, 2019, 9:13 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:09 PM IST

جسٹس ڈاکٹر انل کمار اُپادھیائے نے ایس ایم علی امام کے ذریعے داخل کی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کو اس سلسلے میں 24 ستمبر تک عدلت میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

معاملہ انیس الغرباء بیڑی دربھنگہ کے کانسٹیٹیوشن کے اپروول کا تھا۔ ہائی کورٹ نے تین جولائی 2019 کو بہار مدرسہ بورڈ کی میٹنگ بلاکر بہتر فیصلہ لینے کی ہدایت دی تھی لیکن چیئرمین نے بغیر بورڈ کی میٹنگ طلب کیے خود ہدایت جاری کردی ۔ یہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی تھی اس معاملے پر اگلی سماعت 24 دسمبر کو ہوگی۔

پٹنا ہائی کورٹ

اس معاملے پرمدرسہ بورڈ کے چیئرمین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین آج مدرسہ بورڈ میں نہیں ہیں۔ بورڈ کے ملازم نے بتایا کہ وہ پٹنہ سے باہر ہیں۔ چیئرمین پر بورڈ کی میٹنگ کے بغیر فیصلے کرنے کا الزام ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے کا تصفیہ کیسے ہوتاہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details