اردو

urdu

ETV Bharat / state

چیف جسٹس کی رہائش گاہ کا گھیراؤ - عدالتوں کے وکلا اور دوسرے ملازمین

پٹنہ ہائی کورٹ سمیت ریاست کی تمام عدالتوں کے وکلا متعدد مطالبات کے پیش نظر 23 جون کو چیف جسٹس کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کریں گے۔

پٹنہ ہائی کورٹ سمیت ریاست کی تمام عدالتوں کے وکلا متعدد مطالبات کے پیش نظر 23 جون کو چیف جسٹس کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کریں گے
پٹنہ ہائی کورٹ سمیت ریاست کی تمام عدالتوں کے وکلا متعدد مطالبات کے پیش نظر 23 جون کو چیف جسٹس کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کریں گے

By

Published : Jun 19, 2020, 2:01 AM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پٹنہ ہائی کورٹ سمیت ریاست کے تمام عدالتوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے کام بند ہے، جس کی وجہ ان عدالتوں کے وکلا اور دوسرے ملازمین مالی بحران کے شکار ہیں۔

اتنا ہی نہیں اس کے علاوہ بھی وکلا کے اور کئی مطالبات ہیں، جسے پورا نہ ہونے کی صورت میں تمام وکلا 23 جون کو چیف جسٹس کی رہائش گاہ گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ان تمام وکلا نے مقدموں کی سماعت کورٹ روم میں سماعت اور مینول فائلنگ سمیت دیگر مطالبات کے مدنظر گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پٹنہ ہائی کورٹ سمیت ریاست کی تمام عدالتوں کے وکلا متعدد مطالبات کے پیش نظر 23 جون کو چیف جسٹس کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کریں گے

خیال رہے کہ چیف جسٹس، کو وکلا کوآرڈینیشن کمیٹی اراکین شری پرکاش شریواستو، سرودیو سنگھ، راجیش کمار دوبے اور دوسرے وکلا نے دستخط کر درخواست دی ہے۔

وکلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے مطالبات کے لیے اس سے قبل رجسٹرار جنرل کو درخواست دی تھی، لیکن اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

وکلا نے کہا کہ اسی وجہ سے ہائی کورٹ میں کام روک دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وکلا کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ 19 جون تک مطالبات پر ہائی کورٹ انتظامیہ نے غور نہیں کیا تو 23 جون کو چیف جسٹس کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کریں گے۔

دوسری جانب ہائی کورٹ میں کام کے متعلق چیف جسٹس سنجے کرول نے تین ججز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، یہ کمیٹی مینول فائلنگ اور اوپن کورٹ میں سماعت سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے غور و فکر کے بعد اپنی رائے چیف جسٹس کے سامنے پیش کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details