اطلاع کے مطابق یہ حادثہ بھبھوا تھانہ حلقہ کے سلوٹا موڑ کے پاس کل دیر شام کا ہے۔ بتایا جاتا ہے کی شام کے قریب سات بجے یکایک تیز بارش آندھی کے ساتھ چلنے لگی۔ اسی بیچ سلوٹا گاٶں کے پاس موجود چاول میل۔ شیو جی رائس مل کا البیسٹس کی چھت تیز ہو ا میں اڑ گیا۔
بارش سے میل میں رکھے دھان کے قریب دس ہزار بورا اور چاول کے قریب چار ہزار بورے کے بھیگ جانے کی اطلاع ہے۔
اس بابت میل مالک کرشن پرساد گپتہ نے فون پر بتایا کہ نقصان ہوئے اناج کی قیمت قریب 20 لاکھ روپیہ کی ہے۔