اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا میں موسلادھار بارش، موسم میں خوشگوار تبدیلی - گیا میں بارش کی پیش گوئی

گیا میں بارش ہونے کی وجہ سے درجۂ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے، وہیں بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کی وجہ سے دھان کی فصل کو نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں، ہوا کی وجہ سے دھان کی ڈنٹیاں ٹوٹ کر گرسکتی ہیں۔

گیا میں موسلا دھار بارش
گیا میں موسلا دھار بارش

By

Published : Sep 30, 2021, 7:44 PM IST

گیا میں صبح سے ہی مسلسل موسلادھار بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے کام کاج متاثر ہوا ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک اسی طرح بارش ہوتی رہے گی۔

گیا میں موسلا دھار بارش
صبح سے ہی موسلادھار بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، بارش کے ساتھ ہی تیز ہوا بھی رک رک کر چل رہی ہے۔ مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے کام کاج متاثر ہوا ہے اور شہر کی سڑکوں پر بھی سناٹا چھا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آمدورفت نہ کے برابر ہے۔
گیا میں موسلا دھار بارش

محکمۂ موسمیات کے مطابق 3 اکتوبر تک ریاست کے تمام اضلاع میں ہلکی اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کو لے کر محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران کئی اضلاع میں بارش زیادہ ہوسکتی ہے جس میں گیا کا نام بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:بارش کی رفتار میں کمی لیکن ابتر نکاسی نظام سے لوگوں کا برا حال



گیا میں بارش ہونے کی وجہ سے درجۂ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے، وہیں بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کی وجہ سے دھان کی فصل کو نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں، ہوا کی وجہ سے دھان کی ڈنٹیاں ٹوٹ کر گرسکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details