اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشن گنج: تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بھاری بارش - بہار نیوز

بہار کے مختلف اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش ہوئی۔ اس بے موسم بارش سے آم، لیچی، مکے اور مونگ کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بھاری بارش
تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بھاری بارش

By

Published : May 8, 2020, 2:49 PM IST

بہار میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے صوبہ کے مختلف حصوں سے درجنوں لوگوں کے مارے جانے کی خبر موصولی ہوئی ہے ۔

کشن گنج ضلع میں بارش کی وجہ سے جان و مال کا نقصان تو نہیں ہوا ہے لیکن کسانوں کی فصلیں تباہ و برباد ضرور ہو گئی ہیں۔

اس علاقہ میں کثیر تعداد میں لوگ مکہ کی کھیتی کرتے ہیں اور یہ وقت فصل کے کٹائی کا ہے۔ بے موسم اس برسات اور آندھی سے نہ صرف مکہ اور مونگ کی کھیتی بلکہ آم اور لیچی کی کھیتی کا تباہ ہونا طے ہے۔

غور طلب ہےکہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی الرٹ جاری کیا تھا۔ پٹنہ سمیت پورے صوبہ میں جمعرات کو آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کی امید جتائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details