گیا: بہار کے ضلع گیا میں طلبا تنظیموں کی جانب سے بہار بند کے اعلان Bihar Bandh announced by student organizations کے بعد آج شہر کے متعدد مقامات پر پولیس فورس کی بڑی تعداد میں تعیناتی رہی۔ ایس ایس پی سمیت سبھی پولیس کے اعلیٰ افسران شہر میں مستعدی سے تعینات رہے۔
اس سلسلے میں ایس پی آدتیہ کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پولیس نے آج کی بندی کو چیلنج کے طور پر لیا ہے جس کی وجہ سے شہر کے متعدد مقامات پر مجسٹریٹ اور پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ احتجاجیوں سے بات بھی کی گئی ہے اور ان سے کہا گیا کہ وہ پرامن طریقے سے احتجاج کریں۔ آدتیہ کمار نے کہا کہ گزشتہ روز طلباء کے جھنڈ میں کچھ شرارتی لوگ بھی شامل تھے جس نے ماحول خراب کرنے کوشش کی تھی۔ آج اگر شہر کی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو پولیس مناسب کاروائی کرے گی۔