کیمور میں قدرت کا قہر جاری ہے۔ پہلے آسمانی بجلی نے 6 کی جان لی اسکے بعد ندی میں غرقاب ہونے سے 4 کی موت ہوگئی تھی۔
اب ضلع میں3 دنوں سے لگاتار ہو رہی بھاری بارش سے مٹی کا مکان گرنے سے پاسمندہ طبقے کے 3 دلت کی موت ہو گئی وہیں مکان میں دبنے سے دو لوگ زخمی ہو گئے جنکا علاج چل رہا ہے۔
مرنے والے سبھی بھبھوا وارڈ نمبر 7 کے باشندہ تھے۔ واضح ہو کی پورے ضلع میں بھاری بارش 3 دنوں سے ہو رہی ہے۔
بارش کے وجہ سے عام زندگی کافی متاثر ہوٸ ہے۔
ریاست کے دیگر اضلاع سمیت کیمور میں بھی حکومت کے زریعہ ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔