اردو

urdu

ETV Bharat / state

رانچی: لالو یادو کی ضمانت عرضی پر 19 فروری کو سماعت

چارہ بدعنوانی کیس میں سزایافتہ لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی پر سماعت کے لئے جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے فروری کی 19 تاریخ مقرر کی ہے۔

رانچی: لالو یادو کی ضمانت عرضی پر 19 فروری کو سماعت
رانچی: لالو یادو کی ضمانت عرضی پر 19 فروری کو سماعت

By

Published : Feb 12, 2021, 9:20 PM IST

رانچی: مشہور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا کاٹ رہے راشٹریہ جنتا دل ( آرجے ڈی ) کے سپریمو لالو پرساد یادو کو دمکا ٹریجری معاملے میں ضمانت عرضی پر سماعت کیلئے مزید ایک ہفتہ انتظار کرنا ہوگا۔

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے معاملے کی سماعت کیلئے آئندہ فروری کی انیس تاریخ مقرر کی ہے ۔

اس سے قبل سینیئر وکیل کپل سبل نے لالو پرساد یادو کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے کے دوران آر جے ڈی سپریمو کے ذریعہ جیل میں گذارے گئے اوقات کا ریکارڈ پیش کیا اور کہاکہ یادو اب تک 28 ماہ اور 29 دن جیل میں گذار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

تیج پرتاپ یادو کا صدر جمہوریہ کے نام 'آزادی پتر'

دوسری جانب مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بہار کے سابق وزیراعلیٰ نے صرف 27 ستائیس ماہ اور چھ دن ہی جیل میں گذارے ہیں۔ دستاویزات میں اٹھائیس دن کا فرق ہے اور جو دونوں فریق کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے۔

دریں اثناء لالو پرساد کے وکیل پربھات کمار نے کہا کہ اس معاملے کو اب سماعت کیلئے آئندہ جمعہ کو لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لالو یادو کے ضمانت پر جیل سے باہر آنے کا پورا امکان ہے لیکن سی بی آئی جان بوجھ کر اس معاملے میں تاخیر کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details