اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: صدر اسپتال کے ملازم کے ساتھ مار پیٹ

کیمور صدر ہسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے آئے چند مریضوں نے معمولی کہا سنی کی بنأ پر اسپتال ملازم کی جم کر پٹائی کردی۔

image
image

By

Published : Jul 23, 2020, 8:51 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں واقع صدر ہسپتال میں علاج کرانے آئے تین افراد کے ذریعہ ایک ہیلتھ ورکر کے ساتھ مار پیٹ کرکے اسے زخمی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

یہ واقع جمعرات کو رونما ہوا جہاں صبح کے وقت بھبھوا تھانہ کے موضع بھیکاس کے تین نوجوان کسی مار پیٹ کے واقعے میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے صدر اسپتال پہنچے تھے۔

لیکن اس وقت اسپتال میں دیگر مریضوں کی کافی بھیڑ تھی جس کے سبب وہاں موجود اسپتال کے ایک ملازم نے ان تینوں افراد کو دوسری طرف سے آنے کے لیے کہا تاکہ وہاں بھیڑ کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

لیکن اس بات سے تینوں افراد آگ بگولہ ہوگئے اور اسپتال کے ملازم کی جم کر پٹائی کردی۔

متاثر ملازم نے اس تعلق سے بتایا کہ مذکورہ ملزمین پہلے ہی سے بھیکاس گاٶں میں ایک مار پیٹ کے معاملہ میں زخمی ہوئے تھے اور علاج کرانے کے لیے صدر اسپتال پہنچے تھے تبھی مریضوں کی زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے انھیں دوسری طرف سے آنے کو کہا گیا لیکن اس بات سے ناراض ہوکر ان لوگوں نے ملازم کی پٹائی کردی۔

اس واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولس نے تین ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details