چھاپہ ماری کے دوران کئی فرضی نرسنگ ہوم کے مالک آناً فاناً میں اپنے کلنک کا شٹر گرا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ہائی کورٹ کی ہدایت پر شہر میں چل رہے فرضی کلنک کے خلاف محکمہ صحت کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی، چھاپہ ماری ہونے سے غیر قانونی طور پر چلا رہے فرضی نرسنگ ہوم مالکان کے درمیان ہڑکمپ بھی دیکھا گیا۔
غیر قانونی نرسنگ ہوم کے خلاف محکمہ صحت کی سخت کاروائی ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ پٹنہ سے ہدایت ملنے کے بعد ضلع کلکٹر نے محکمہ صحت کے افسران کو چھاپہ ماری کا حکم دیا، حکم نامہ ملنے کے بعد سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا نے چھاپہ ماری ٹیم میں ڈاکٹر یوگیندر پرساد و ارریہ صدر ہسپتال کے سابق انچارج ڈاکٹر جتیندر پرساد کو شامل کیا۔
بعد اذاں شہر کے چاندنی چوک سے لے کر زیرو مائل بس اسٹینڈ کے درمیان چل رہے غیر قانونی نرسنگ ہوم پر چھاپہ ماری کی۔
چھاپہ ماری کے دوران رام پور پیتھولوجی، رفعہ پیتھولوجی، رفعہ نرسنگ ہوم، تاکچھی الٹرا ساؤنڈ کی سیل کیا گیا جبکہ ارریہ پیتھولوجی پر بھی چھاپہ ماری کی گئی تب تک وہاں سے لوگ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا نے بتایا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر غیر قانونی نرسنگ ہوم چلانے والوں کے خلاف چھاپہ ماری کی گئی ہے، یہ سلسلہ آگے بھی چلے گا، فرضی نرسنگ ہوم اور فرضی ڈاکٹر کی وجہ مریضوں کی جان چلی جاتی ہے، تین نرسنگ ہوم سیل ہوا اور ان تینوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔