اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور میں خطرناک نکسلی گرفتار

کیمور پولیس نے ہفتے کے روز خطرناک نکسلی پرمود کو بارودی سرنگ دھماکے کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے جس پر سنہ 2008 میں پولیس کی اینٹی بارودی سرنگ وین کو اڑانے کا الزام ہے، تب سے ہی پرمود فرار تھا۔

Hardcore Naxalite arrested in Bihar
کیمور: خطرناک نکسلی پرمود گرفتار

By

Published : Oct 11, 2020, 11:40 AM IST

نکسلی پرمود کو روہتاس تھانہ علاقہ کے ریحل کے جنگل کی وادی پہاڈیا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار نکسلی ضلع روہتاس کے نوہٹا تھانہ علاقہ کے چونہٹا گاؤں کا رہائشی ہے۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد اسے عدالتی تحویل میں بھیجنے کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کر رہی ہے۔

اس بابت ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ کیمور پولیس نے اسمبلی انتخابات کے مدنظر لگاتار چھاپے مار مہم کے ایک حصے کے طور پر یہ کارروائی کی ہے۔

اس خطرناک نکسلی کو ایس پی اے ایس پی نتن کمار اور ادھورا تھانے کے سب انسپکٹر آمود کمار کی سربراہی میں سی آر پی ایف کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔

کیمور: خطرناک نکسلی پرمود گرفتار

ایس پی نے بتایا کہ 6 اکتوبر 2008 کو سی پی آئی ماؤنوازوں نے ضلع کیمور کے ادھورا تھانہ علاقے میں اتھن موڑ کے قریب زمین پر ڈیٹونیٹر لگا کر بارودی سرنگ اڑانے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ ادھورا میں 19 نکسلیوں کے خلاف پولیس وین کو اڑانے کے لیے ایف آئی آر درج کی گئی تھی ، اس میں ایف آئی آر کے ملزم پرومود اوراٶں بھی شامل تھا ، جو روہتاس ضلع کا رہنے والا ہے۔ وہ قریب 12 سال سے اس واقعے کے بعد سے مفرور تھا۔

کیمور ایس پی دلنواز احمد اور روہتاس ایس پی ستیہویر سنگھ کی ہدایت پر، ادھورا کی سی آر پی ایف کی جی 47 بٹالین کے کمپنی جوائنٹ کمانڈر ، روی رنجن اور تیوورا کالا کی 47 سی بٹالین کے کمپنی کمانڈر ایس سی جھا نے جنگل اور پہاڑی علاقے میں مشترکہ کامبنگ آپریشن جاری کررکھا۔ اس دوران بہت سے بم برآمد ہوئے اور نکسلیوں کو بھی مسلسل گرفتار کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details