گیا:بہار کے شہر گیا میں واقع سرکٹ ہاوس سے آج اردو بیداری کارواں کو انجمن ترقی اردو بہار کے سکریٹری وسابق چیئرمین مدرسہ بورڈ عبدالقیوم انصاری نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس سے قبل انہوں نے ضلع کے اردو اساتذہ کے ساتھ میٹنگ کی اور اردو کے فروغ 'Har Ghar Urdu Campaign'Launched in Bihar کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ کے بعد انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار میں اردو کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لیے حکومتی سطح پر کئی ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے، تاہم زمینی سطح پر اس کے نتائچ بہتر نہیں ہیں جس کو دیکھتے ہوئے انجمن ترقی اردو اور بہار حکومت کی مدد سے "ہر گھر اردو بیداری مہم" کی شروعات کی جارہی ہے اور اس مہم میں بہار کے سبھی اضلاع کے اردو اساتذہ کی خدمات لی جائیں گی۔