اردو

urdu

ETV Bharat / state

حاجیوں کی خدمت کرنے والے رضاکاروں میں خوشی - حاجیوں کی خدمت کرکے رضاکار مسرور

ریاست بہار کے گیا ہوائی اڈے پر حاجیوں کے آخری قافلہ کے استقبال میں مصروف خدام نے کہا کہ حاجیوں کی خدمت کا مقدس جذبہ ہمیں یہاں کھینچ لاتا ہے۔

حاجیوں کی خدمت کرنے والے رضاکاروں میں خوشی، متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 29, 2019, 3:11 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:53 PM IST

انہوں نے کہا کہ اس ایک ماہ کے لئے گیارہ ماہ سے انتظار رہتا ہے اور اس سے سال بھرتوانائی ملتی ہے۔

حاجیوں کی خدمت کرنے والے رضاکاروں میں خوشی، متعلقہ تصویر
اس بار فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بہار کے حاجیوں کے آخری قافلے کی واپسی جمعرات کو مکمل ہوگئی۔ اس کی وجہ سے گیاہوائی اڈے پر کم وبیش ایک ماہ سے حاجیوں کی خدمت میں مصروف رہنے والے خدام کے چہروں پر خوشی دکھائی دے رہی ہے۔بہار حج کمیٹی کے چیئرمین الیاس حسین اور ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ خوش ہیں کہ عازمین کی پرواز اور واپسی کی ذمہ داری اچھی طرح سے پوری ہوگئی۔
حاجیوں کی خدمت کرنے والے رضاکاروں میں خوشی، متعلقہ ویڈیو
انتظامیہ کے افراد سمیت رضاکار اور خدمت میں تعینات سبھی افراد نے کاموں کو بہتر ڈھنگ سے انجام دیا۔اس میں مگدھ زون کے کمشنر پنکج کمار پال، ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ، چیئرمین الیاس حسین سمیت ضلع اور حج بھون کے اعلی حکام شریک ہوئے ۔رضاکاروں کے ساتھ بیٹھ کر دعوت کا لطف اٹھایا اور ساتھ ہی آئندہ برس مزید بہتر انتظامات اور اسی خلوص وجذبے کے ساتھ حاجیوں کی خدمت کرنے کی یقین دہانی ایک دوسرے سے کی۔رضاکار مجبوب عالم خان نے کہا کہ وہ اپنے دلی جذبات کی تسکین کے لئے یہاں آتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہاں کا منظر خوشنماہوتاہے، بچے، بوڑھے، جوان سبھی حجاج کی خدمت میں بے لوث لگے رہتے ہیں انہیں نہ حج کمیٹی سے معاوضہ ملتا ہے اور نہ ہی یہاں کے رضاکار لیناچاہتے ہیں۔محمد مبشر کہتے ہیں کہ حاجیوں کی خدمت کرنے میں مزہ آتاہے، حاجیوں سے کامیابی، صحت وتندرستی وسلامتی کی دعائیں ملتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ برس پھر سے خدمت کرنے کاموقع میسر ہوگا۔حالانکہ مبشر کو حج کمیٹی بہار اور ضلع انتظامیہ سے ایک شکایت ضرورتھی کہ رضاکار بے لوث خلوص وجذبے کے ساتھ حاجیوں کی خدمت کرتے ہیں، ایسے میں کم سے کم انہیں توصیفی سند سے نوازاجاناچاہئے تھا۔حاجیوں کی حفاظت کے لئے پولیس کنٹرول روم میں تعینات بودھ گیا تھانہ کی سب انسپکٹر میرا کماری کہتی ہیں کہ حاجیوں کی خدمت میں ان کی ڈیوٹی لگنا ان کی خوش نصیبی ہے، خدمت کے جذبے سے ڈیوٹی کی اور حاجیوں کی خدمت کرکے قلبی سکون میسر ہوا ہے، جب تک یہاں ضلع میں تعینات رہیں حاجیوں کی خدمت کرنا چاہیں گے۔کنٹرول روم سے لیکر سبھی کیمپوں میں تعینات سرکاری ملازمین نے حاجیوں کی خدمت پر خوشی کااظہار کیا اور سبھی نے آئندہ برس اسی طرح خدمت کرنے کاموقع ملنے کی امید ظاہر کی اور کہاکہ یہ خدمت صرف ڈیوٹی کوانجام دینا نہیں ہے بلکہ حاجیوں سے دعا لینے کے لئے کرتے ہیں۔واضح ہوکہ گیا ہوائی اڈے پر گیاشہر کے علاوہ اطراف سے بھی بڑی تعداد میں رضاکار پہنچتے ہیں، رواں برس قریب تین سو رضاکاروں کا شناختی کارڈ ایئرپورٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بنایاگیاتھا۔یہاں دو طرح سے حاجیوں کی خدمت میں رضاکار تعینات ہوتے ہیں، ایک ٹرمنل کے اندر ہوتے ہیں جن کے پاس ایئرپورٹ اتھارٹی بناتی ہے جبکہ دوسرے پنڈال اور باہری علاقے میں ہوتے ہیں جن کے پاس انتظامیہ کی جانب سے جاری کیاجاتاہے۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 5:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details