سیوان کے سابق رکن پارلیمان مرحوم محمد شہاب الدین کے گھر جلد خوشیوں کی شہنائی بجنے والی ہیں۔ ان کی لڑکی کی شادی سے خوشیوں کا ساماں تیار ہونے والا ہے۔ حیرہ شہاب کی منگنی ہفتہ کی دیر رات موتیہاری کے رہائشی ڈاکٹر سید محمد شادمان سے ہوئی۔
شباب الدین کی موت کے بعد کنبہ میں پہلی بار جشن کا ماحول ہے۔ شہاب الدین کے صاحبزادے اسامہ شہاب سیوان سے موتیہاری پہنچے تھے۔ اہل خانہ کے ساتھ بہت سی سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی وہاں موجود تھے۔
ان میں آر جے ڈی کے سینیئر رہنما عبدالباری صدیقی، سیوان صدر کے ایم ایل اے اودے بہاری چودھری، رگھوناتھ پور کے رکن اسمبلی ہری شنکر یادو اور شہاب الدین کے حامی، رشتہ داروں اور کنبہ کے ممبران بڑی تعداد میں موجود تھے۔