اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاگلپور میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ - الجامعہ حیبیبہ پورینی

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں عازمین حج کے لئے سہ روزہ تربیتی کیمپ لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھاگلپور میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ

By

Published : Jun 18, 2019, 8:56 PM IST

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ 18 جون، 23 جون اور 28 جون کو تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

بھاگلپور میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ

آج بروز پیر کو الجامعہ حیبیبہ پورینی میں پہلا تربیتی کیمپ لگایا گیا، جس میں عازمین حج کو حج و عمرہ کی تربیت دی گئی۔

جمعیت علماء بھاگلپور کے جنرل سکریٹری مولانا اسجد ناظری نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ان تربیتی کیمپوں میں شامل ہوکر فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج کی قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 جون ہے، لہذا اس سے قبل اپنی قسط جمع کرا دیں۔

قابل ذکر ہے کہ 23 جون کو بھیکھن پور میں واقع ہورائزن اسکول میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جب کہ 28 جون کو کثیر مسلم اکثریتی آبادی والے علاقہ چمپانگر کے جامع مسجد میں صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details