اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hajj 2022: گیا میں عازمین حج کو ابھی تک ٹیکہ نہیں دیا گیا - بہار اسٹیٹ حج کمیٹی

سفر حج 2022 کا آغاز 17 جون سے ہوجائے گا، تاہم ابھی تک عازمین حج کے لیے سفر حج سے متعلق امور اب تک مکمل نہیں ہوئے ہیں. حج بھون کی تساہلی ایسی کہ ضلع گیا میں عازمین حج کے لیے " حج بھون پٹنہ" کی جانب سے تربیت و ٹیکہ اور مینوجائٹس کا ٹیکہ کیمپ تک نہیں لگ سکا ہے جس سے عازمین حج پریشان ہیں- Bihar State Haj Committee

موتی کریمی
موتی کریمی

By

Published : Jun 1, 2022, 8:00 AM IST

Updated : Jun 1, 2022, 8:58 AM IST

بہار کے ضلع گیا کے عازمین حج کے لئے دس جون تک تربیت وٹیکے کا کیمپ لگنا متوقع ہے،تاخیر کی وجہ کی تفصیل ضلع سطح پر کسی کے پاس نہیں ہے، جس کو لیکر عازمین حج پریشان ہیں، کیونکہ انہیں حج بھون سے بھی مکمل تفصیلات دستیاب نہیں ہے۔

Bihar State Haj Committee

سرتاج

اس سلسلے میں ضلع کے سینئر رضاکار و حج آپریشن گیا کے سابق کوڈینیٹر موتی کریمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ اب تک تو تربیت و ٹیکے کے کیمپ لگ جانے چاہیے تھے تاہم تاخیر کیوں ہے؟ حج بھون بھی بتانے سے قاصر ہے۔ البتہ انہوں نے بات چیت میں یہ ضرور کہا کہ چونکہ کئی ماہ سے حج کمیٹی کی تشکیل نہیں ہوئی تھی،گزشتہ ہفتے ہی مذکورہ کمیٹی کی تشکیل ہوئی ہے تو اس صورت میں حج بھون کے بہت سے امورمتاثر تھے، لیکن اب کمیٹی بن گئی ہے تو کاموں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ عازمین حج ارکان حج یا سفر کے تعلق سے اپنی سطح پر تربیت یا جانکاری حاصل نہیں کررہے ہیں، کئی مقامات پر اجتماعی و انفرادی تربیت ہورہی ہے، لیکن حج بھون کے توسط سے جو تربیتی کیمپ ہوتا ہے اس میں اسٹیٹ کمیٹی کی جانب سے تربیتی سرٹیفکیٹ دی جاتی ہے جو یہاں سے سعودی عرب تک منظور ہے ساتھ ہی وقت پر سارے کام ہونے کی وجہ سے عازمین حج اپنے ذاتی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں، ساتھ ہی ٹیکہ کاری بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ اگر ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ عازمین حج کے پاس نہیں ہو تو جدہ ومدینہ ایئرپورٹ پر ہی انہیں روک دیا جاتاہے، موتی کریمی نے ریاستی حج بھون سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ہی ان کاموں کو انجام دیا جائے۔


جبکہ اس سلسلے میں فون پر گفتگو کرتے ہوئے سی او حج بھون پٹنہ راشد حسین نے کہا کہ چونکہ ٹیکہ کا انجکشن مرکزی حکومت کی طرف سے سینٹر کو بھیجا جاتا ہے اور پھر صوبائی محکمہ وہاں سے ٹیکہ اپنے یہاں منگواتا ہے.بہار کا سنٹر کولکاتا ہے تو وہاں مرکزی حکومت کی جانب سے ٹیکہ بھیجا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اطلاع کی روشنی میں محکمہ ہیلتھ بہار کو دو دنوں قبل لیٹر حج بھون کی جانب سے بھیجا گیا ہے توقع ہے کہ اگلے ہفتے تک ٹیکہ دستیاب ہو گا اور پھر اس کے بعد سبھی ضلع کو فراہم کر دیا جائے گا

مزید پڑھیں:Hajj Flight from Calcutta: گیا کے عازمین حج کی پرواز کولکاتا سے ہونے سے رضاکاروں میں مایوسی


واضح رہے کہ ضلع گیا کے ہوائی اڈے سے بہار کے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ بند ہونے کے ساتھ ہی عازمین حج کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے اس مرتبہ حج بھون پٹنہ کی عدم توجہی زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے ابھی تک عازمین حج کو پولیو اور مینو جائٹس کا ٹیکہ نہیں لگا ہے۔

Last Updated : Jun 1, 2022, 8:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details