گیا:رواں برس بہار کے عازمین حج کی پروازیں ضلع گیا کے ہوائی اڈہ کے بجائے کولکاتا سے ہوں گی۔ بتایا جارہا ہے کہ رواں برس گیا کے امبارکیشن پوائنٹ کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی حکومت کے وزرات اقلیت برائے بہبود نے سنہ 2019 میں ہی تجویز پاس کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ 'بہار، جھارکھنڈ کے عازمین کی پرواز کولکاتا سے ہوگی۔ Bihar Haj pilgrims fly from Kolkata this year
مرکزی حکومت کے وزرات اقلیت برائے بہبود کے اس فیصلے سے نہ صرف عازمین حج و عام مسلمانوں سمیت رضاکاروں میں مایوسی ہے بلکہ گیا امبارکیشن پوائنٹ ختم ہونے سے حاجیوں کو اضافی رقم بھی ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ حج کمیٹی بہار کے ٹرینر حاجی یوسف رضوی نے بتایا کہ 2019 میں سفر حج کے دوران اعزازی زمرے میں ڈھائی لاکھ اور گرین میں تین لاکھ روپے لگے تھے، تاہم رواں برس دونوں کیٹگریز کو ختم کر کے ساڑھے تین لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ اس کے علاقوہ کولکاتا سے پرواز ہونے کی وجہ سے بہار کے عازمین حج کو اس مرتبہ چالیس ہزار روپے کی اضافی رقم خرچ کرنی پڑرہی ہے۔ Bihar State Haj Committee patna
انہوں نے بتایا کہ 'اس بار بہار کے عازمین حج کو پہلے پٹنہ حج بھون میں رپورٹنگ کرنا ہوگا اور حج سفر سے متعلق کاغذات لینے کے بعد کولکاتا کے لیے روانہ ہونا ہوگا، وہیں سفر حج پر روانہ ہونے والے ایک عازم مسلم انصاری نے کہا کہ 'گیا سے پرواز ہونے کی وجہ سے کافی آسانی ہوتی تھی، لیکن اس بار کولکاتا سے پرواز ہونے کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وہیں تعجب کی بات یہ ہے کہ 'بہار اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان کو بہار سے پرواز بند ہونے کی وجہ تک معلوم نہیں ہے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ 'ایسا کیوں ہوا ہے اسکا انہیں علم نہیں ہے ہاں البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ آئندہ برس سے سفر حج کی پرواز یہیں سے ہو۔ جبکہ اس سلسلے میں بہار قانون ساز کونسل کے سابق وائس چیئرمین سلیم پرویز نے کہا کہ یہ بہار حکومت کا معاملہ نہیں ہے بلکہ مرکزی حکومت کے محکمہ سول ایوی ایشن کا معاملہ ہے۔ Bihar State Haj Committee patna
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ بہار عازمین حج کی پرواز گیا ہوائی اڈے سے 2002 میں شروع ہوئی تھی۔ پہلی پرواز کی افتتاح اس وقت کے محکمہ شہری ہوا بازی کے وزیر سید شاہنواز حسین کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا، تاہم بعد میں پھر پرواز گیا سے بند ہوگئی، گیا ہوائی اڈے سے دوبارہ سنہ 2012 سے پرواز کا سلسلہ شروع ہوا جو مسلسل جاری رہا، تاہم ایک بار پھر 2022 کے شیڈول کے تحت گیا پوائنٹ کو ختم کر دیا گیا ہے۔