اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj Pilgrim in Bihar بہار کے عازمین حج کی پرواز مکمل، تین ہزار سے زائد عازمین حج مکہ روانہ - بہار کے گیا امبارکیشن سے جانے والے ریاست

بہار سے عازمین حج کی پرواز مکمل ہوگئی ہے، اس سال 23 طیاروں سے کل 3212عازمین حج کی پرواز ہوئی ہے۔ بہار سے کل تیرہ خادم الحجاج بھی مکہ روانہ ہوئے ہیں جس میں ایک خاتون خادمہ بھی شامل تھی۔

بہار کے عازمین حج کی پرواز مکمل ، 3212عازمین حج سفر پرروانہ ہوئے
بہار کے عازمین حج کی پرواز مکمل ، 3212عازمین حج سفر پرروانہ ہوئے

By

Published : Jun 23, 2023, 11:47 AM IST

بہار کے عازمین حج کی پرواز مکمل ، 3212عازمین حج سفر پرروانہ ہوئے

گیا:بہار کے گیا امبارکیشن سے جانے والے ریاست کے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے، آخری دن دو طیاروں سے پرواز ہوئی ہے اس مرتبہ گیا ہوائی اڈہ سے بہار کے کل 3212 عازمین حج مقدس سفر حج بیت اللہ اور مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ بہار حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبد الحق نے بتایا کہ گیا امبار کیشن سے 3224 عازمین حج کی پرواز کے سارے قانونی کاغذات مکمل ہوئے تھے۔انہیں روانہ ہونا تھا لیکن ان میں دس عازمین حج جنکی اچانک پرواز سے کچھ گھنٹے پہلے پٹنہ حج بھون گیا امبار کیشن اور اپنے گھروں میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پرواز نہیں ہو سکی۔اس میں دو عازمین حج کی موت بھی ہوئی ہے۔ اس وجہ سے 3212 عازمین حج روانہ ہوئے ہیںجبکہ گیا سمیت ملک کے مختلف امبار کیشن کو ملا کر اس بار بہار سے کل 5407 عازمین حج مقدس سفر پروانہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس میں 3212 گیا امبار کیشن سے پرواز ہوئی ہے جبکہ کولکاتا امبار کیشن سے 1707 , دلی امبار کیشن سے 216 , لکھنؤ امبار کیشن سے 77 بنگلور امبار کیشن سے دو اور دیگر امبار کیشن سے پرواز ہوئی ہے ۔بڑے آپریشن میں گیا اور کولکاتا امبار کیشن پوائنٹ ہے ۔اُنہوں نے بہتر انتظامات اور پرامن ماحول میں پرواز کا سلسلہ مکمل ہونے پر اُن تمام افراد کو مبارک باد پیش کی جو عازمین حج کی خدمت میں لگے تھے حالانکہ انہوں نے سعودی میں عازمین حج کو پیش آنے والی پریشانیوں کے متعلق کچھ بھی بولنے سے منع کردیا وہیں گیا ہوائی اڈہ سے اس بار اسپائس جیٹ کے کل 23طیاروں سے پرواز ہوئی ہے۔

گیا امبارکیشن پر نئی سہولتوں سے ہوا آرام
اس بار گیا ہوائی اڈہ پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر برس کی بنسبت بہت عمدہ انتظامات کے ساتھ خوشگوار اور پر امن ماحول میں سبھی کام انجام پائے ، اس بار ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی ہدایت پر ضلع حج نوڈل آفیسر کی نگرانی اور قیادت میں کئی خصوصی خدمات اور انتظامات کیے گئے تھے جس میں میں پہلی بار خواتین ہیلپ ڈیسک بھی بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Azmeen Haj گیا میں عازمین حج کی خدمت کرنے والے ہندو آفیسر کی ستائش

عازمین حج نے بھی خواتین ہیلپ ڈیسک کی خوب تعریف کی وہیں اس بار محکمہ اقلیتی فلاح کے ضلع افسر کو نوڈل افسر حج بنایا گیا تھا جبکہ اس سے پہلے دوسرے محکموں کے مسلم افسران کو نوڈل افسر بنایا جاتا تھا اس بار نوڈل افسر کے کام کاج اور انکے ذریعے کیے گئے بہترین انتظامات کی بھی خوب تعریف کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details