اردو

urdu

By

Published : Mar 10, 2020, 10:43 AM IST

ETV Bharat / state

حج ہاؤس کوچنگ کے 65 طلبا و طالبات کامیاب

بی پی ایس سی کی 65 ویں امتحان میں اس کوچیک کے 65 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان تمام کامیاب طلبہ و طالبات کے لیے ‏بی پی ایس سی مینس کی تیاری کا نظم 16 مارچ کو حج ہاؤس کوچنگ اینڈ گائیڈنس کے ذریعہ کیا گیا ہے۔

حج ہاؤس کوچنگ کے 65 طلبا و طالبات کامیاب
حج ہاؤس کوچنگ کے 65 طلبا و طالبات کامیاب

ریاست بہار میں حج ہاؤس کی جانب سےچلائے جا رہے مفت رہائشی کوچنگ کے 65 طلباء و طالبات نے 'بی پی ایس سی کے پریلمس میں کامیابی حاصل کی ہے۔

حج ہاؤس کوچنگ کے 65 طلبا و طالبات کامیاب

دراصل محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ مقامی حج ہاؤس میں اقلیتی طبقہ کے طلبا و طالبات کے لئے سول سروسز کی تیاری کے لئے مفت رہائشی کوچنگ کا نظم کیا گیا ہے۔

اس کوچنگ کے 65 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان تمام کامیاب طلبہ و طالبات کے لیے ‏بی پی ایس سی مینس کی تیاری کا نظم 16 مارچ کو حج ہاؤس کوچنگ اینڈ گائیڈنس کے ذریعہ کیا گیا ہے۔

حج ہاؤس کوچنگ کے 65 طلبا و طالبات کامیاب

حج ہاؤس نے اس بار ان تمام اقلیتی طبقہ کے طلبا وطالبات کو بھی مینس تیاری میں حصہ لینے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے پری لمس کے امتحان کی تیاری حج ہاؤس کے کوچنگ اینڈ گائیڈنس سے نہیں کی تھی۔

کوچنگ میں داخلہ کا سلسلہ 12 سے 14 مارچ کے درمیان پورا کرلیا جائے گا۔

ریاستی حج ہاؤس کے سی ای او محمد راشد حسین نے بتایا کہ 'حج ہاؤس کوچنگ اینڈ گائیڈنس کے ذریعہ پری لمس پی پی ایس سی کے امتحان میں تقریبا ڈیڑھ سو طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ جس میں تقریبا 65 طلبہ وطالبات کامیاب ہوئے۔

ان تمام طلباء وطالبات کے لئے مینز کی تیاری کے لیے بہتر نظم کیا گیا ہے۔ اس بار ملک کے مشہور آئی ایس کوچنگ کے تجربہ کار اساتذہ کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details