اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: گلفشاں خاتون نے ضلع پریشد کے رکن کے عہدے پر جیت حاصل کی - گلفشاں خاتون ضلع پریشد بتھانی

ضلع گیا کے بتھانی بلاک سے گلفشاں خاتون ضلع پریشد کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ پنچایت انتخابات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہاں اس بلاک سے کسی مسلم امیدوار نے ضلع پریشد کے رکن کے طور پر جیت درج کی ہے۔ گلفشاں خاتون نے 197 ووٹوں سے اس انتخاب میں جیت حاصل کی ہے۔

گلفشاں خاتون نے ضلع پریشد کے رکن کے عہدے پر جیت حاصل کی
گلفشاں خاتون نے ضلع پریشد کے رکن کے عہدے پر جیت حاصل کی

By

Published : Oct 11, 2021, 3:56 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پنچایت الیکشن کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کی گنتی ممکل ہوچکی ہے۔24 بلاکس میں سے 7 بلاکس اور 320 پنچایتوں میں سے کل 90 پنچایتوں میں انتخاب ہوچکے ہیں۔ اس میں اب تک صرف دو مسلم امیدواروں نے مکھیا کے عہدے پر جیت درج کی ہے۔

جبکہ ضلع گیا میں ضلع پریشد کی کل 46 نشستیں ہیں، جن میں 13 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ گلفشاں خاتون پہلی مسلم امیدوار ہیں، جنہوں نے بتھانی سے جیت درج کی ہے۔

گلفشاں خاتون کو کل 9011 ووٹ ملے، جبکہ دوسری پوزیشن پر رہی انجو دیوی کو 8814 ووٹ موصول ہوئے۔ اس طرح 197 ووٹوں سے گلفشاں خاتون کی جیت ہوئی ہے۔ بتھانی بلاک میں کل 63 ہزار 932 ووٹرز ہیں، جن میں قریب چھ ہزار مسلم ووٹرز ہیں۔ یہاں کل 60 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی اسی طرح اب تک چھ مسلم امیدوار پنچایت سمیتی کے عہدے پر جیت درج کرچکے ہیں۔ حالانکہ آبادی کے لحاظ سے سات بلاکس میں جہاں الیکشن مکمل ہوچکے ہیں وہاں مسلمانوں کی نمائندگی خاطر خواہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :پٹنہ: نومنتخب امیر شریعت کے ہاتھوں شارب ضیاء رحمانی کی کتاب کا اجراء

پہلے مرحلے میں بیلاگنج، خضر سرائے اور دوسرے مرحلے میں ٹکاری، گرارو اور تیسرے مرحلے میں اتری، بتھانی اور موہڑا بلاک میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ ان میں صرف بتھانی میں مکھیا اور ضلع پریشد مسلم امیدوار نے جیت درج کی ہے۔ حالانکہ اس علاقے میں مسلمانوں کی تعداد کم ہے۔

وہیں ان بلاکس میں سب سے زیادہ مسلمانوں کی آبادی بیلاگنج میں ہیں، لیکن یہاں سے ایک بھی مسلم نمائندہ نے جیت حاصل نہیں کی ہے۔ وہیں اب تک تین مسلم امیدواروں نے پنچایتی سمیتی کے عہدے پر جیت درج کی ہے۔ایک ضلع پریشد اور دو مکھیا کے عہدے پر مسلم امیدوار نے جیت درج کی ہے۔

وہیں جیت درج کرنے کے بعد گلفشاں خاتون نے کہا کہ وہ عوام کے اس اعتماد پر شکر گزار ہیں اور وہ اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کو ہر حال میں انجام دیں گی۔ خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے خصوصی پہل کریں گیے۔

گلفشاں خاتون کی جیت کے پیچھے ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ انکے شوہر حکمراں جماعت جے ڈی یو کے اقلیتی سیل کے صوبائی جنرل سیکریٹری ہیں اور انہیں اسکا فائدہ دوسرے ووٹرز سے ملا ہے کیونکہ یہاں سے ضلع پریشد کی سیٹ پر کھڑی دوسری امیدوار انجو دیوی کا سیاسی طور پر راشٹریہ جنتا دل سے تعلق ہے۔ حالانکہ بہار میں پنچایت الیکشن، پارٹی سطح پر نہیں ہوتا ہے تاہم پارٹیوں کے رہنماؤں کی مداخلت اپنے امیدواروں کو جیتانے میں ہوتی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details