ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں واقع تلکا مانجھی یونیورسٹی کے احاطہ میں گیسٹ ٹیچرز نے دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی یونیورسٹیز میں اساتذہ کی ہونے والی بحالی کو لے کر بنائے گئے تقرری قانون 2020 میں تبدیلی کی جائے اور اس میں ڈومیسائل پالیسی نافذ کی جائے۔
ان لوگوں کا کہنا تھا کہ مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، اور مہاراشٹر جیسی ریاستی سرکاریں سرکاری ملازمتوں میں مقامی امیدواروں کو ترجیح دے رہی ہیں لیکن بہار کا المیہ یہ ہے کہ حکومت مقامی امیدواروں کو نظر انداز کر رہی ہے۔
دھرنا پر بیٹھے ان اساتذہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی تقرری بھی یو جی سی یعنی یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کی گائڈ لائنس کے مطابق کی گئی ہے اور یوجی سی کی صاف ہدایت ہے کہ گیسٹ لیکچرر کو 50 ہزار روپے تنخواہ دی جائے لیکن ریاستی حکومت یوجی سی کی گائڈ لائنس پر عمل نہیں کر رہی ہے اور ان لوگوں کی تنخواہ محض 25 ہزار روپے ہیں اور وہ بھی وقت پر نہیں دی جاتی ہے، لہٰذا ان لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان کی تنخواہ 50 ہزار روپے کریں۔