ریاست بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے مدھوبن تھانہ علاقہ میں ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ نے مدھوبن تھانہ میں درخواست دے کر دو نوجوانوں کے خلاف اجتماعی جنسی زیادتی کئے جانے کا معاملہ درج کرایا ہے۔
طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی درج معاملے میں متاثرہ نے بتایا ہے کہ گاﺅں کے دو نوجوانوں نے اس کا اغوا کرلیا اور سنسان کھیت میں لے جاکر اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔
ذرائع نے بتایا کہ خاتون سپاہی کی تحویل میں متاثرہ کو بہتر علاج اور میڈیکل جانچ کے لئے موتیہاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔