اردو

urdu

ETV Bharat / state

بتیا: سیلاب سے پورا گاؤں ڈوب گیا

بہار کے ضلع بتیا میں سیلاب نے ایسا قہر برپا کیا ہے کہ مجھولیا کے رمپوروا پنچایت کا گاؤں مہنوا سیلاب میں پوری طرح سے ڈوب چکا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ یہاں پر گاؤں نہیں بلکہ پہلے سے ہی کوئی جزیرہ یا سمندر موجود تھا۔

Betiya flood situation
مجھولیا کے رمپوروا پنچایت کا گاؤں مہنوا سیلاب میں پوری طرح سے ڈوب چکا ہے

By

Published : Jul 25, 2020, 6:09 PM IST

ریاست بہار کے ضلع بتیا کے مجھولیا کے رمپوروا مہنوا پنچایت کا گاؤں مہنوا سیلاب میں ڈوب چکا ہے۔ دور سے دیکھنے پر ایک جزیرہ یا سمندر نظر آتا ہے۔

مجھولیا کے رمپوروا پنچایت کا گاؤں مہنوا سیلاب میں پوری طرح سے ڈوب چکا ہے

بوڑھی گنڈک ندی میں آئے طغیانی کی وجہ سے آس پاس کے سبھی گاؤں سیلاب کی زد میں آگئے ہیں اور فصل وغیرہ برباد ہو چکی ہے۔

صورتحال بہت ہی زیادہ خطرناک ہے پھر بھی ضلعی انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار یہاں پر نہیں آیا اور نہ ہی بلاک کا کوئی افسر صورت حال کا معائنہ کرنے آیا۔

بہار میں سیلاب کا قہر، 10افراد ہلاک

سیلاب اور گاؤں کے لوگوں کی صورتحال جاننے کے لیے ای ٹی وی بھارت کی ٹیم موقع پر گئی اور گاؤں کے لوگوں سے بات کی۔ گاؤں کے لوگوں کی حالت بہت خراب ہے۔ لوگ خوفزدہ ہیں۔ پورا گاؤں سیلاب کی زد میں ہے۔ اس بوڑھی گنڈک ندی کی بڑھتی ہوئی پانی کی سطح کی وجہ سے گاؤں میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔

بتا دیں کہ بہار میں سیلاب نے اب تک 10 اضلاع کے 3 ہزار سے زیادہ گاؤں کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ ریاست میں سیلاب سے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 10 افراد ہلاک جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بہار کے 10 اضلاع سیتامڑھی، شیوہر، سپول، کشن گنج، دربھنگہ، مظفر پور، گوپال گنج، مغربی چمپارن، کھگڑیہ اور مشرقی چمپارن کے 55 بلاکس کی 300 پنچایتوں کے تقریبا 3 ہزار گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details