بہار کے ضلع دربھنگہ کے کئی علاقوں میں صورت حال ایسی ہے کہ لوگ سیلاب کے سبب گزشتہ 15 دنوں سے اپنے گھر سے نہیں نکلے ہیں۔ ساتھ ہی انھیں کھانے پینے کے اشیأ کی بھی تکلیف ہے۔ سیلاب متاثرین گھر کے کسی ایک فرد کو انتہائی ضرورت پڑنے پر باہر بھیجتے ہیں جو پانی میں تیر کر جاتا ہے اور کہیں سے ضرورت کا سامان واپس لے کر اپنے گھر لوٹتا ہے۔
دربھنگہ کے سیلاب متاثرین نے انتظامیہ سے ناؤ کا مطالبہ کیا ہے کہ کیونکہ پانی ان کے گھروں میں داخل ہوچکا ہے اس لیے وہ مجبورأ گھر کی چھتوں یا قریبی اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں اس وجہ سے وہ ضروری اشیأ کی فراہمی کے لیے ناؤ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے کئی گاؤں میں بھی صورت حال غضبناک ہے یہاں ایک بِند ٹولی نامی گاؤں کی صورت حال یہ ہے کہ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے ان کا پورا ساز و سامان خراب ہوگیا ہے یہ گزشتہ 15 دنوں سے جیسے تیسے اپنا گزارا کررہے ہیں کبھی کبھار انھیں بھوکا بھی سونا پڑرہا ہے۔
اس گاؤں میں دو سو سے زائد گھر ہے اور آبادی دو ہزار کے آس پاس ہے لاک ڈاؤن کے سبب پہلے ہی یہ مشکل سے اپنا گزارا کررہے تھے لیکن اب سیلاب نے انھیں مزید مشکل میں ڈال دیا ہے۔