اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدارس کے بچوں کو ٹرین سے اتارنے کا معاملہ، گراؤنڈ رپورٹ - بھاگلپور

گزشتہ روز ہاوڑہ۔ممبئی ایکسپریس سے تین درجن سے زائد مدرسے کے بچوں کو گورنمنٹ ریل پولیس (جی آر پی) نے ناند گاؤں اسٹیشن پر ٹرین سے اتار لیا جس کے بعد یہ افواہ پھیل گئی کہ یہ انسانی اسمگلنگ کا معاملہ ہے اور مولانا شاکر نامی عالم دین ان بچوں کی اسمگلنگ کرنے کے ارادے سے انہیں لے جا رہے تھے۔

گراؤنڈ رپورٹ

By

Published : Jun 28, 2019, 11:20 PM IST

ٹرین سے اتارے گئے بچوں کا تعلق بھاگلپور کے مادھوپور مسلم محلے سے ہے۔

ویڈیو دیکھیں

بچوں کے اتار لیے جانے کے بعد ان کے سرپرست پریشان ہیں اور اپنے بچوں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا گزشتہ کی طرح اس برس بھی عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد ان کے بچے اپنے استاد کے ساتھ تعلیم کے سلسلے میں مہاراشٹر میں واقع اصحاب صفہ نامی مدرسے میں جارہے تھے، لیکن شک کی بنیاد پر جی آر پی نے ان لوگوں کو ٹرین سے اتار لیا۔

بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے تو معمول کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے جارہے تھے، لہذا اس طرح دھر پکڑ کرنے کا مطلب کہیں بچوں اور ان کے سرپرستوں کو ہراساں کرنا تو نہیں ہے؟

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اترپردیش کے اناؤ سے بھی اسی طرح 30 بچوں کو حراست میں لیا گیا تھا اور یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ یہ انسانی اسمگلنگ کا معاملہ ہے لیکن بعد میں جمعیت العماء ہند کی مداخلت کے بعد ان بچوں کو چھوڑا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details