بھاگلپور: بہار سے ایسے کئی معاملات سامنے آتے ہیں جنہیں سن کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں، بعض اوقات لوگ سوچنے لگتے ہیں کہ کیا واقعی ایسا ہو سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک اور معاملہ بہار کے بھاگلپور سے سامنے آیا ہے۔ یہ چونکا دینے والی خبر سننے کے بعد لوگ پوچھ رہے ہیں کہ آخر یہ کیسے ہوگیا؟ دراصل دلہن کپڑے پہن کر اپنے دولہے کا انتظار کر رہی تھی لیکن دولہے میاں خود اپنی شادی میں جانا بھول گئے۔ سلطان گنج کے ایک گاؤں میں شادی کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔ کہلگاؤں کے اینٹیچک سے بارات آنے والی تھی۔ لیکن دولہا شادی سے پہلے نشے میں دھت ہو گیا۔ دوسری جانب انٹیچک گاؤں میں دلہن کا پورا خاندان اور مہمان بارات کا انتظار کرتے رہے تاہم دولہا بارات لے کر نہیں آیا۔
Man Forgets Attend his Own Wedding نشے میں دھت دولہا اپنی ہی شادی میں جانا بھول گیا - دولہے میاں کا نشہ اتر گیا
کوئی اپنی شادی میں جانا کیسے بھول سکتا ہے، کوئی اس بات کو قبول ہی نہیں کرسکتا کیوں کہ اس دن کی تیاری تو لوگ مہینوں پہلے سے ہی کرنے لگتے ہیں۔ دولہا دلہن شادی کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں لیکن بہار کے بھاگلپور میں ایک دولہا اپنی ہی بارات لے کر جانا بھول گیا۔ Groom Forgot To Attend His Own Wedding
منگل کو جب دولہے میاں کا نشہ اتر گیا تو اسے ایک زور کا جھٹکا لگا۔ دولہا اپنی دلہن کو لینے یعنی شادی کرنے پہنچ گیا۔ لیکن تب تک دلہن کو اندازہ ہو گیا تھا کہ اس لڑکے کو اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں ہے اور ایک شرابی کے ساتھ ساری زندگی گزارنا آسان نہیں ہو گا۔ اس لیے لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی لڑکی کے گھر والوں نے شادی کے انتظامات میں جو بھی خرچہ ہوا تھا اسے واپس کرنے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔ لڑکی کے اہلخانہ نے اس کے لیے لڑکے اور اس کے رشتہ داروں کو یرغمال بنالیا اس کے بعد لڑکے کے رشہ داروں نے پیسہ لانے کے لیے دولہے کے گھر گئے ۔ اس دوران لڑکی کے رشتہ داروں نے خود پولیس کو لڑکے کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں :جب دوست کی شادی میں ڈرائیور بن گئے رکن اسمبلی، تصویر وائرل