اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت - گیا ریلوے اسٹیشن

محکمہ داخلہ اور پولیس انتظامیہ نے ملک کی کئی ریاستوں میں پھر سے بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گیا کے بھیڑ والے علاقے میں حکومت کی ہدایت اور گائیڈ لائنز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ گیا ریلوے اسٹیشن پر کورونا سے بچاؤ اور انتظامات کے نام پر صرف خانہ پرتی کی جارہی ہے۔

گیا: کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری
گیا: کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری

By

Published : Feb 24, 2021, 5:45 PM IST

ملک کے مختلف ریاستوں میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے بہار حکومت نے بھی گائیڈ لائنز جاری کی ہے، تاہم گیا میں اس گائیڈ لائنز کا اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ ماسک، سوشل ڈسٹینسنگ کا مکمل خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ بھیڑ والے علاقے خاص طور پر اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور منڈیوں میں جانچ یا اسکریننگ کے پختہ انتظامات نہیں ہیں۔

گیا: کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری

دراصل محکمہ داخلہ اور محکمہ پولیس نے ملک کے کئی ریاستوں میں پھر سے بڑھتے کورونا کے معاملے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ لیکن بتایا جا رہا ہے کہ گیا کے بھیڑ والے علاقے پر حکومت کی ہدایت اور گائیڈ لائنز نظر انداز کیا جارہا ہے۔ گیا ریلوے اسٹیشن پر کورونا سے بچاؤ اور انتظامات کے نام پر صرف خانہ پرتی کی جارہی ہے، کورونا کے نام پر صرف تھرمل اسکینر کے لیے ایک کاونٹر ہے، جہاں پر سبھی آنے جانے والے مسافروں کی جانچ نہیں ہوتی ہے۔

گیا: کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری

اطلاعات کے مطابق کورونا کے جانچ کا کاونٹر بھی کچھ وقت کے لیے ہی کھلتا ہے اور پھر بند کر دیا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں گیا ریلوے اسٹیشن کے منیجر کے ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ کئی ریاستوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو لیکر حساس ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماسک اور سوشل ڈسٹینسنگ کو لیکر رینڈم جانچ کرنی ہوگی حالانکہ انہوں نے کہا کہ گیا اسٹیشن پر آنے جانے والوں کی تھرمل اسکریننگ لازمی طور پر کی جارہی ہے۔ تہواروں کے پیش نظر ٹرینوں سے آنے والوں پر خصوصی نگاہ ہوگی۔

گیا: کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری

یہ بھی پڑھیں: دہلی فسادات: ایک برس بعد بھی مظلومین انصاف و معاوضہ سے محروم

واضح رہے کہ بہار میں ہولی تہوار کو لیکر دوسری ریاستوں میں کام کرنے والے لوگوں کی آمد بڑی تعداد میں ہوگی۔ خاص طور پر دہلی اور ممبئی سے بہار کے باشندے بڑی تعداد میں اس تہوار کو منانے پہنچتے ہیں تاہم ریلوے انتظامیہ ابھی سے حساس نہیں ہوتا ہے تو بہار میں بھی کورونا وباء دوبارہ سے پھیل سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details