اردو

urdu

ETV Bharat / state

Govt Primary School In Gaya ایک سرکاری اسکول میں پرائمری کلاس کے بچے روانی سے بولتے ہیں انگریزی - تئیں لوگوں میں یہ تاثر عام ہ

بہار کے ضلع گیا کا ایک ایسا پرائمری اسکول ہے جہاں پر پہلی کلاس سے بچے انگریزی بولنے کی مشق شروع کردیتے ہیں، سرکاری اسکولوں میں پرائمری کے بچوں کو انگریزی نہیں پڑھائی جاتی ہے۔ تاہم ایک گاؤں ڈیہوری کے اسکول میں انگریزی پرائمری کلاس سے پڑھانا شروع کردی جاتی ہے۔

ایک سرکاری اسکول کے پرائمری کلاس کے بچےروانگی سے بولتے ہیں انگریزی
ایک سرکاری اسکول کے پرائمری کلاس کے بچے روانی سے بولتے ہیں انگریزی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 2:32 PM IST

Updated : Sep 12, 2023, 2:53 PM IST

ایک سرکاری اسکول کے پرائمری کلاس کے بچے روانی سے بولتے ہیں انگریزی

گیا:بہار کے سرکاری اسکولوں کے تئیں لوگوں میں یہ تاثر عام ہے کہ ان اسکولوں میں بہتر تعلیم نہیں ہوتی ہے ، خاص کر وہ سرکاری اسکول جو گاؤں دیہاتوں میں واقع ہے وہاں پر پڑھنے والے بچے انگریزی بول نہیں سکتے ہیں، موجودہ وقت میں سرکاری اسکولوں میں غریب، بے سہارا بچوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے کیونکہ وہ نجی اسکولوں کی فیس برداشت کے اہل نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن ضلع گیا کا ایک ایسا سرکاری اسکول ہے جس نے اس تصور اور تاثرات کو غلط ثابت کردیا ہے۔

اس سرکاری پرائمری اسکول میں نا صرف اچھی تعلیم ہوتی ہے بلکہ یہاں کے چھوٹے بچوں کو انگریزی بولنے کے لیے مشق بھی کرائی جاتی ہے، دراصل گیا نگر بلاک کے ڈیہوری گاؤں میں واقع پرائمری اسکول کے بچے نجی اسکول کے چھوٹے بچوں کے مقابلے میں تیار ہو رہے ہیں۔ یہاں سرکاری اسکول کے چھوٹے بچے روانی کے ساتھ انگریزی بولتے ہیں۔

حالانکہ سبھی بچے ابھی صرف انگریزی میں اپنا تعارف پیش کرتے ہیں تاہم ان بچوں کی انگریزی بولنے کے طور طریقے دیکھ کر اور ان بچوں کی انگریزی سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ یہاں کے اساتذہ اور پرنسپل بچوں کی انگریزی بولنے کی تربیت میں بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کا یہ اسکول محکمہ تعلیم کے انعامی مقابلے میں تعلیم کے ساتھ دوسرے شعبہ میں ضلع سطح پر اول مقام حاصل کرتا ہے۔

بچوں کی حاضری بھی بڑھی ہے

ڈیہوری اسکول میں 256 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں اور یہاں کے تقریبا تمام بچے اپنا تعارف صرف انگریزی میں دیتے ہیں۔ اسکول میں بہتر تعلیم کے ساتھ اضافی ایکٹیویٹی کی وجہ سے بچوں کی حاضری فیصد روزانہ 80 فیصد ہوتی ہے۔اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ کی مدد سے یہاں کے بچوں کی انگریزی درست کی جارہی ہے۔ اس کا مقصد یہاں سرکاری اسکول کے چھوٹے بچوں کا احساس بڑھانا ہے یہاں کے طالب علموں کی مانیں تو اساتذہ ان پر زور نہیں دیتے ہیں بلکہ انکے اندر پڑھائی اور سیکھنے کی رغبت پیدا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛Wheelchair Distributed مخصوص افراد کے درمیان وہیل چیئرز تقسیم

انگریزی بولنے کی کرائی جاتی ہے مشق

اسکول کے استاد سندیپ کمار کہتے ہیں کہ اس اسکول میں درج فہرست ذات اور اقلیتی طبقہ کے بچے زیادہ زیر تعلیم ہیں 3 برس قبل تک اسکول کی حالت ناگفتہ بہ تھے یہاں کے بچے پڑھائی میں بھی کمزور تھے۔ انگریزی کے نام پر بچے خوب بھاگتے تھے، پہلی کلاس میں انگریزی نہیں پڑھائی جاتی تھی لیکن بعد میں یہاں خت اساتذہ نے طلباء وطالبات کو انگریزی سکھانا شروع کیا۔

Last Updated : Sep 12, 2023, 2:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details