وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک انے مارگ واقع سنکلپ میں ریاست میں کم بارش کے سبب پیدا صورتحال کی جائزہ لیا ۔ افسران سے ممکنہ خشک سالی کی حا لت کے تعلق سے تفصیلی معلومات حاصل کی ۔
Bihar CM Nitish Kumar orders uninterrupted supply of power to farmers
آفات مینجمنٹ کے سیکریٹری مسٹر سنجے کمار اگر وال نے 01 جون سے 17 اگست تک ہوئی بارش کی معلومات فراہم کرائی ۔ جون ماہ میں معمول کی بارش سے 6فیصدزیادہ بارش ہوئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے 182 میلی میٹر کم ہے ۔ جولائی ماہ میں بارش کا فلو 60 فیصد ہے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 123میلی میٹر کم ہے ۔01جون سے 31جولائی کی مدت میں 39 فیصد کم بارش ہوئی ۔ لیکن 20جولائی سے پھر مانسون کے سرگرم ہو جانے سے زیادہ تر حصوں میں بارش ہوئی ۔ جولائی ماہ کے آخر میں اور اگست ماہ کے شروع کے ہفتہ میں بارش کے سبب دھان کے احاطہ میں اضافہ ہوا ۔01اگست سے 17اگست تک بارش کا فلو 46 فیصد ہے ۔لیکن اگست ماہ کے دوسرے اور تیسرے ہفتہ میں بارش میں کمی کے سبب 17اگست کو معمول سے 41فیصد کم بارش (بارش کا فلو 41فیصد ہوا)انہوں نے بتا یا کہ جون ماہ میں اچھی بارش کے سبب ریاست کے 19اضلاع میں معمول کے مطابق بارش ہوئی ،جبکہ جولائی کے مہینہ میں بارش کی کمی کے سبب تین اضلاع ارریہ ، کشن گنج اور سپول کو چھوڑ کر باقی35اضلاع میں معمول سے کم بارش درج کی گئی ۔20جولائی تک 112بلاک کم بارش کی حالت سے زیادہ متاثر تھے لیکن اب یہ حالت 123بلاکوں میں ہے ۔