گیا: بہار کے ضلع گیا میں واقع مہابودھی مندر میں دھرم سنسکرت سنگم کے بینر تلے چیوردان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بہار کے گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر اور راشٹریہ مسلم منچ کے قومی صدر اور دھرم سنسکرت سنگم کے سرپرست اندریش کمار مہمان خصوصی کی حیثیت شریک ہوئے۔ اس موقعے پر اندریش کمار نے ملک کے موجودہ مذہبی منافرت کا ذمہ دار پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اپنے اپنے مذہب کے مطابق تہواروں کو منانے کی پوری آزادی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مذہبی عمل کا احترام کرنے کا احساس دیا ہے، لیکن آج کل میڈیا کو یہ سب نظر نہیں آتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سمیت دوسرے سوشل ذرائع کی طرف سے دکھایا اور بتایا جاتا ہے کہ مسلمانوں کو بھارتیہ ہونے کے بجائے صرف مسلمان سمجھا جاتا ہے جو بالکل غلط پے۔ بودھ بودھ بنا رہے وہ ہندوستانی نہیں بنے۔ اس طرح کی جو کوشش ہے۔ وہ صحیح نہیں ہے کیونکہ بھارت ہندوستان انڈیا ایک ایسا لفظ ہے جو سب کو جوڑتا ہے۔ترنگا ایک ایسا پرچم ہے جو پورے بھارتیوں کو جوڑ تا ہے حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کی 'جے جے کار' کرنا سب کے لئے لازم ہے جو اس سے بھٹکتا ہے ایسے لوگوں کو میڈیا دکھاتا رہتا ہے۔